دوحہ: فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے ناک آؤٹ مرحلے کا دوسرا مرحلہ یعنی کوارٹر فائنل آج سے شروع ہوگا۔ آج دو بڑے میچ کھیلے جائیں گے جس میں دو بڑی ٹیموں کی قسمت داؤ پر لگے گی ہے۔ آج پہلے میچ میں برازیلین اسٹار نیمار نظر آئیں گے جب کہ دوسرے میچ میں میسی کا جادو دیکھنے کو ملے گا۔ آج کے دونوں میچز بہت اہم ہونے جا رہے ہیں۔ Fifa World Cup 2022 :Netherlands vs Argentina preview
دوسرے میچ میں نیدر لینڈ ارجنٹینا آمنے سامنے ہوں گی۔ میسی کی ٹیم ارجنٹینا پہلے میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کے بعد بڑا دھچکا برداشت کرچکی ہے۔ جب کہ نیدر لینڈ اس بار ناقابل شکست رہی ہے۔ اس نے افریقی چیمپئن سینیگال کو شکست دی، اس کے بعد ٹیم نے میزبان قطر کو شکست دی اور پری کواٹر فائنل 16 میں ایکواڈور کے ساتھ ڈرا کھیلا۔ وہیں پری کواٹر میں اس ٹیم نے امریکہ کو 3-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی اور اب ارجنٹینا سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب پہلے میچ میں سعودی عرب سے شکست کے بعد ارجنٹینا نے گروپ مرحلے میں پولینڈ اور میکسیکو دونوں کو شکست دے کر زبردست واپسی کی۔ اس کے بعد لاسٹ 16 میں میسی کی ٹیم نے آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی، تاہم آج اصل چیلنج ناقابل تسخیر نیدرلینڈز کی ٹیم کے سامنے ہوگا۔
ارجنٹینا اور نیدر لینڈ اس سے قبل ورلڈ کپ کے بڑے میچوں میں آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ ان میں سنہ 1978 کا فائنل بھی شامل ہے جس میں ارجنٹینا نے جیت درج کی تھی۔ نیدر لینڈ نے سنہ 1998 میں آخری 16 کے میچ میں ارجنٹینا کو شکست دی تھی، تاہم جنوبی امریکہ کی ٹیم سنہ 2014 کے سیمی فائنل میں اپنے حریف کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دینے میں کامیاب رہی تھی۔
مزید پڑھیں: