ETV Bharat / sports

Fifa World Cup 2022 ایران کی ویلز پر شاندار جیت

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 7:15 PM IST

کھیل کے آخری لمحات میں دو گول کرکے ایران نے ویلز کو فیفا عالمی 2022 کے گروپ بی کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دو صفر سے شکست دے دی۔اس جیت کی بدولت ایران کے دورے راونڈ میں کوالیفا ئی کرنے کا بھی امکان روشن ہوگیا۔Fifa World Cup 2022

ایران کی ویلز پر شاندار جیت
ایران کی ویلز پر شاندار جیت

دوحہ: قطر کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں فیفا عالمی 2022 کے گروپ بی کے ایک میچ میں ایران اور ویلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔شروعات سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔Fifa World Cup 2022:Iran Registered Comprehensive Win Over Wales

بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر گیرتھ بال کی قیات والی ٹیم ویلز نے شروعات میں جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی کوشش کی ۔

مگر ایشیائی فٹبال کی تاریخ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ایران نے جوابی حملے کرتے ہوئے جلد ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور حریف ٹیم کو دفاعی رخ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں لیکن اس نصف میں ایران کی ٹیم زیادہ بدقسمت رہی اس کے دو شاٹ حریف کے گول سے پوسٹ سے ٹکرا گئے۔

دوسرے ہاف میں ایرانی فٹبال ٹیم ویلز پر پوری طرح سے حاوی رہی ۔اس نصف میں بھی ایرانی کھلاڑیوں کی جانب سے حریف پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے مگر گول کرنے میں ناکام رہے۔

ایران کی ویلز پر شاندار جیت
ایران کی ویلز پر شاندار جیت

کھیل کے 87 ویں منٹ پر ویلز کے گول کیر واینی ینسے کو رف کھیل کامظاہرہ کرنے کے سبب ریڈ دیکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا۔اس کے بعد ایرانی ٹیم کے حملے میں مزید تیزی آئی۔

مزید پڑھیں:Fifa World Cup 2022 برازیل نے سربیا کو صفر دو سے شکست دی

کھیل کے 8+90 ویں منٹ پر روضبح چیشمی نے گول کرکے ایران کو ویلز پر ایک صفر کی سبقت دلائی۔ کھیل کے 11+90 ویں منٹ پر رمین رضاین نے گول کرکے نا صرف ایران کو 0-2 کی سبقت دلائی بلکہ اپنی ٹیم کی جیت پر مہر لگادی ۔

اس جیت کی بدولت ایران اپنے گروپ دو میچوں میں تین پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ ایک میچ جیت کر تین پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ امریکہ ایک میچ ایک پوائنٹ کے تیسری پوزیشن پر ہے۔ ویلز کی ٹیم دو میچوں میں ایک ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔Fifa World Cup 2022:Iran Registered Comprehensive Win Over Wales

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.