السمامہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں اتوار کو شائقین کو ایک بار پھر بڑا اپ سیٹ والا میچ دیکھنے کو ملا۔ السمامہ اسٹیڈیم میں مراکش اور بیلجیئم کے درمیان کھیلے گئے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے عالمی نمبر دو ٹیم بیلجیئم کو 2-0 سے شکست دے دی۔ مراکش فیفا رینکنگ میں 22ویں نمبر کی ٹیم ہے اور اس کی یورپی ٹیم کے خلاف یہ فتح تاریخی ہے کیونکہ مراکش نے 24 سال بعد پہلی ورلڈ کپ جیت درج کی۔ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں مراکش کی یہ تیسری مجموعی جیت تھی، جبکہ انہوں نے اپنی پچھلی جیت 1998 میں درج کی تھی۔FIFA WC 2022
-
The Atlas Lions get a huge win over Belgium.@adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">The Atlas Lions get a huge win over Belgium.@adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 27, 2022The Atlas Lions get a huge win over Belgium.@adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 27, 2022
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن میچ کا پہلا اسکور دوسرے ہاف میں آیا۔ مراکش کی جانب سے عبدالحمید صابری نے 73ویں منٹ میں فری کک پر شاندار گول کرکے مراکش کو برتری دلا دی۔ جس کے بعد دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں زکریا ابوخلال نے ایک اور گول کرکے برتری کو مستحکم کر دیا۔ عالمی نمبر دو ٹیم بیلجیم ایک بھی گول نہ کر سکی۔
مراکش ایک جیت اور ایک ڈراکے ساتھ گروپ ایف کے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے، جبکہ بیلجیم ایک جیت اور ایک شکست کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود کروشیا اور کناڈا آج الریان کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔