جنیوا: فیفا کا حالیہ ورلڈ کپ جو قطر میں کھیلا گیا، اسے دنیا کا سب سے مہنگا ورلڈ کپ کہاجارہا ہے۔ ایک ماہ بعد فیفا نے میچز دیکھنے والے شائقین کے تعلق سے ابتدائی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ کپ سے تقریباً پانچ ارب لوگ جڑے۔ یہ اعلان بدھ کے روز فیفا کی ایک نیوز ریلیز میں کیا گیا۔
نیلسن کے مطابق سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمزپر 9.36 لاکھ پوسٹ ہیں، جس میں 262 ارب مجموعی رسائی اور5.95 ارب کی شراکت ہے۔ قطر 2022 نے ورلڈ کپ کے ریکارڈز کی ایک سیریز قائم کی۔ تیس لاکھ 40 ہزار تماشائیوں نے اسٹیڈیمز میں میچ دیکھے، جو کہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران سب سے زیادہ 172 گول کیے گئے۔
ارجنٹینا کے لیونل میسی نے سب سے زیادہ 26 ورلڈ کپ میچز کھیلے اور جرمنی کے لوتھر میتھیس کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا اور کروشیا کے خلاف میچ میں کناڈا کے الفانسو ڈیوس کا 68 سیکنڈ کا گول ورلڈ کپ کی تاریخ کا تیز ترین گول تھا۔ عالمی کپ فٹ بال کا خطاب ارجنٹائن نے جیتا تھا۔
بتادیں کہ فیفا کا فائنل مقابلہ ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان ہوا۔ ارجنٹائن نے اس سنسنی خیز مقابلے میں فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر بالآخر 36 برس بعد ورلڈ کپ فاتح بن گیا ہے۔ قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پینلٹیز میں دو چار گول سے شکست دی۔
مزید پڑھیں:
(یو این آئی ترمیم کے ساتھ)