دوحہ: گیانی انفینٹینو اگلے چار برش تک فٹبال کی اعلیٰ ترین تنظیم فیفا کے صدر رہیں گے۔ فیفا کے صدارتی انتخاب میں کسی اور امیدوار نے انہیں چیلنج نہیں کیا ہی۔ فیفا نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے 52 سالہ انفینٹینو صدارت کی دوڑ میں واحد امیدوار ہیں۔ فیفا کی صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ بدھ کی رات ختم ہو گئی۔ یہ انتخابات 16 مارچ کو روانڈا کے شہر کیگالی میں ہوں گے۔
انفینٹینو سنہ 2016 میں پانچ امیدواروں کے درمیان جیت کر سیب بلاٹر کی جگنہ فیفا کے صدر بنے تھے۔ انہیں اس کے بعد سنہ 2019 میں بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ اب وہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد 2026 تک اس عہدے پر رہیں گے۔ بدھ کے روز گیانی نے جی 20 فورم سے یوکرین میں فیفا ورلڈ کپ کے دورزن جنگ بندی کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ فیفا یونائیٹس دی ورلڈ مہم شروع کی ہے اس لیے عالمی رہنما یوکریں میں امن پر غور کریں۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 (فیفا ورلڈ کپ 20220) 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے جا رہا ہے جو 18 دسمبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں دنیا کی 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ قطر کے آٹھ سٹیڈیمز میں 64 میچ کھیلے جائیں گے۔ 22 ویں ایڈیشن میں اس بار 3585 کروڑ کی رقم دی جائے گی، جیتنے والی ٹیم کو 342 کروڑ، رنر اپ کو 244 کروڑ اور سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 220 کروڑ ملیں گے۔
مزید پڑھیں: