ETV Bharat / sports

ایف آئی بی اے خواتین باسکٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے کوالیفائرز کا اعلان

چار ایشیائی اور دو افریقی ٹیموں کے علاوہ خواتین ورلڈ کپ 2022 کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ایف آئی بی اے خاتون امریکہ کپ کی ٹاپ چار ٹیمیں اور ایف آئی بی اے خواتین یورو باسکیٹ کی ٹاپ چھ ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔ یہ دونوں ٹورنامنٹ جون میں منعقد ہوئے تھے۔

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 9:21 PM IST

بشکریہ ایف آئی بی اے خواتین باسکٹ بال ورلڈ کپ

عمان میں جاری فیبا (بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن) خواتین ایشیا کپ کے سیمی فائنل مرحلے کے آغاز کے دوران ایف آئی بی اے خواتین باسکٹ بال ورلڈ کپ 2022 کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 16 ٹیموں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایشیائی براعظم سے آسٹریلیا، چین، جاپان اور جنوبی کوریا نے موجودہ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد اگلے سال فروری میں منعقد ہونے والے خواتین باسکٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے۔ نائیجیریا اور مالی نے بھی ایف آئی بی اے ویمنز افرو باسکٹ فائنل میں داخلہ حاصل کرتے ہوئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں جگہ یقینی کی ہے۔

چار ایشیائی اور دو افریقی ٹیموں کے علاوہ خواتین ورلڈ کپ 2022 کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ایف آئی بی اے خاتون امریکہ کپ کی ٹاپ چار ٹیمیں اور ایف آئی بی اے خواتین یورو باسکیٹ کی ٹاپ چھ ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔ یہ دونوں ٹورنامنٹ جون میں منعقد ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مضبوط واپسی بہت معنیٰ رکھتی ہے: دھونی

خواتین ورلڈ کپ 2022 کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 10 سے 13 فروری 2022 کے بیچ ہوگا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.