ETV Bharat / sports

Fifa World Cup قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کی جعلی ٹرافیاں پکڑی گئیں - دوحہ میں انتظامیہ

قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز رواں ماہ 20 نومبر سے ہوگا تاہم دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل کے عالمی کپ کے آغاز سے قبل بڑی تعداد میں جعلی ٹرافیاں پکڑی گئی ہیں۔Fifa World Cup

قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کی جعلی ٹرافیاں پکڑی گئیں

author img

By

Published : Nov 3, 2022, 8:50 PM IST

دوحہ:غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوحہ میں انتظامیہ نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے فٹبال ورلڈ کپ کی 144 جعلی ٹرافیاں ضبط کرلی ہیں۔Fake Fifa World Cup Fake Trophy Found In Doha In Qatar

اس حوالے سے قطر کے وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ایک ویب سائٹ فٹبال ورلڈ کپ کی جعلی ٹرافیاں بنا کر فروخت کر رہی ہے، اس خفیہ اطلاع پر متعلقہ اداروں نے کامیاب چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں سنہرے رنگ کی جعلی ٹرافیاں ضبط کرلیں جن کی تعداد 144 بتائی جاتی ہے۔

قطری وزارت داخلہ کی جانب سے کارروائی میں ضبط کی گئی ٹرافیوں کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے جس میں ایک فرش پر فٹبال ورلڈ کپ کی ان جعلی ٹرافیوں کو رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:Pakistan Beat South Africa پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید زندہ

وزارت داخلہ نے اس آپریشن کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے یہ نہیں بتایا کہ ٹرافیاں کہاں سے ملی ہیں اور نہ ہی اس کارروائی کے دوران کسی مشتبہ فرد یا افراد کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی آگاہی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ کا آغاز قطر میں رواں ماہ 20 نومبر سے ہوگا اور افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا۔Fake Fifa World Cup Trophy Found In Doha In Qatar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.