الریان: انگلینڈ نے اپنے گروپ بی کے میچ میں اپنے پڑوسی ملک ویلز کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سپر 16 مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ منگل کو احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے مارکس ریشفورڈ (50ویں، 68ویں منٹ) نے دو گول کیے جب کہ فل فوڈن (51ویں منٹ) نے ایک گول کیا۔ انگلینڈ نے، ٹورنامنٹ میں نو گول کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں آٹھ گول کا اپنا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا جو اس نے 2018 میں قائم کیا تھا۔ England vs Wales in FIFA World Cup 2022
انگلینڈ کی ٹیم جس نے اپنے پچھلے میچ میں امریکہ کے ساتھ ڈرا کیا، یہاں بھی سست آغاز کیا اور ویلز کے دفاع کے سامنے پہلے ہاف میں کمزور نظر آئی۔ دوسرے ہاف کے اوائل میں ریشفورڈ نے فری کک سے انگلینڈ کا کھاتہ کھول دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر نے تین منٹ بعد ہیری کین کو پاس دیا اور فوڈن نے کین سے گیند لے کر انگلینڈ کی برتری کو دگنا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup 2022 ایکواڈور کو شکست دے کر سپر 16 میں سینیگال
ویلز نے دو گول سے پیچھے رہنے کے بعد حملہ کرنا شروع کیا۔ ڈین جیمز اور کیفر مور نے انگلینڈ کے گول پر نشانہ لگایا اور اس دوران پوری انگلش ٹیم دباؤ میں نظر آئی۔ تاہم، اس سے ریشفورڈ کو کوئی فرق نہیں پڑا جس نے 68ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کر کے انگلینڈ کو تین-صفر سے جیت دلادی۔ سپر 16 مرحلے میں انگلینڈ کا مقابلہ سینیگل سے ہوگا، وہ گروپ اے سے چھ پوائنٹس کے ساتھ اس مرحلے میں داخل ہوا ہے۔
یو این آئی