ETV Bharat / sports

انگلینڈ اکتوبرمیں پاکستان کادورہ کرے گا: پی سی بی

انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف دو ٹی-20 مقابلے کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو اس کی تصدیق کی ہے۔

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 10:35 PM IST

انگلینڈ اکتوبرمیں پاکستان کادورہ کرے گا
انگلینڈ اکتوبرمیں پاکستان کادورہ کرے گا

مردوں کی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ ویمنز ٹیم بھی اسی ماہ پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف اسی مقام پر دو ٹی-20 اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ ٹی -20 مقابلے ڈبل ہیڈر ہوں گے جو 13 اور 14 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ایون مورگن کی قیادت میں مردوں کی ٹیم 9 اکتوبر کو ہیتھر نائٹ کی خواتین ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے گی۔ ٹی 20 سیریز مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ کی مرد ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 اکتوبر کو دبئی کے لئے روانہ ہوگی، حالانکہ انگلینڈ کی ویمن ٹیم بالترتیب 17، 19 اور 21 اکتوبر کو کھیلے جانے والے تین ون ڈے میچوں کے لیے یہیں رکے گی۔

مزید پڑھیں: پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم 217 رنز پر ڈھیر

قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچ پہلے 14 اور 15 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے تھے، لیکن آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر ری-شیڈول کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ'ہمیں انگلینڈ کی مرد اور خواتین کی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ انگلینڈ کی مرد ٹیم جہاں 2005 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے تو وہیں خواتین کی ٹیم کا یہ پہلا پاکستان کا دورہ ہوگا، حالانکہ انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم کا 2022 کے آخری سہ ماہی میں وائٹ بال اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریزکے لیے پاکستان واپس آنے کاپروگرام ہے'۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.