نئی دہلی: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ' وہ برٹش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹیڈ کو خرید رہے ہیں۔ دراصل ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر کچھ سیاسی ٹویٹس کی۔ اس ضمن میں انہوں نے ایک ٹویٹ میں یہ اعلان بھی کیا کہ وہ فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خرید رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو بھی اسی کلب سے کھیلتے ہیں۔ Elon Musk Tweets He Is Buying Manchester United
حالانکہ ایلون مسک نے اس کلب کو خریدنے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ لکھاکہ میں واضح کر دوں کہ وہ ریپبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کی یکساں حمایت کرتا ہے۔ اس کے بعد مسک نے اگلی ٹویٹ میں لکھاکہ' اس کے علاوہ میں مانچسٹر یونائیٹڈ خرید رہا ہوں، آپ کا استقبال ہے۔ مسک کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر کئی طرح کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح ایلون مسک ماضی میں بھی متنازع رہے ہیں اور سرخیوں میں رہنے کے لیے ٹویٹس کرتے رہے ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسی ٹویٹس کیں، جو ٹرینڈ میں آ گئیں۔ اپنی ٹویٹ میں مسک نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ آیا وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو محفوظ بنانے کے لیے خرید رہے ہیں یا کسی اور وجہ سے۔ دراصل مسک کے اس ٹوئٹ کے بعد کلب کی طرف سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ساتھ ہی اس ایک ٹویٹ کے بعد مسک نے اس بارے میں کوئی دوسرا بیان یا ٹویٹ نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں: