پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) Pro Kabaddi League کا آٹھواں سیزن 22 دسمبر سے بنگلورو میں شروع ہوگا۔ ویوو پرو کبڈی لیگ کے منتظم مشعل اسپورٹس نے بدھ کو ٹورنامنٹ کے آٹھویں سیزن کے پہلے ہاف کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔
منتظمین کے مطابق پورا سیزن شیریٹن گرینڈ بنگلور وائٹ فیلڈ ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر میں شائقین کے بغیر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: جونیئر پرو کبڈی لیگ کی ٹیموں کا اعلان
آرگنائزر مشعل اسپورٹس نے پی کے ایل سیزن آٹھ کے خصوصی فارمیٹ کے طور پر پہلے چار دنوں میں ٹرپل ہیڈر میچز کا شیڈول بنایا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ملک بھر میں کبڈی کے شائقین لیگ کے ابتدائی دنوں میں اپنی ہر پسندیدہ ٹیم کا کھیل دیکھ سکیں۔
یو این آئی