ETV Bharat / sports

Wimbledon 2023 جوکووچ، میدویدیف کوارٹر فائنل میں داخل - ومبلڈن 2023

سربیا کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔ جوکووچ نے پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاز کو شکست دے کر اس ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل 32ویں جیت حاصل کی۔ Novak Djokovic Wins 32nd Consecutive Match

جوکووچ، میدویدیف کوارٹر فائنل میں داخل
جوکووچ، میدویدیف کوارٹر فائنل میں داخل
author img

By

Published : Jul 11, 2023, 9:55 AM IST

لندن: نوواک جوکووچ اور روس کے ڈینیل میدویدیف نے اپنے 24 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تلاش میں پیر کو ومبلڈن 2023 میں اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ سنٹر کورٹ پر اتوار کو دو سیٹوں کی برتری حاصل کرنے والے جوکووچ نے پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکز کے سخت چیلنج کو 7-6(6)، 7-6(6)، 5-7، 6-4 سے جیت لیا۔ تھرڈ سیڈ میدویدیف نے چیک جمہوریہ کے جیری لہکا کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا پہلا ومبلڈن کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ میدویدیف پہلے دو سیٹ جیتنے کے بعد 6-4، 6-2 سے آگے تھے جب لہیکا نے اپنے دائیں پاؤں میں چھالے کی وجہ سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا۔

لہیکا، جنہوں نے پچھلے راؤنڈ میں امریکہ کے ٹومی پال کے خلاف تقریباً چار گھنٹے کا میچ کھیلا، پہلے سیٹ کے بعد بھی ایک ٹرینر سے ان کے چھالوں کی جانچ کرائی گئی۔ میدویدیف نے جیت کے بعد کہا، "مجھے جیری کے لئے افسوس ہے کیونکہ ومبلڈن کے چوتھے راؤنڈ میں زخمی ہونا آسان نہیں ہے۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ وہ جس طرح سے کھیل رہے تھے ان کو چوٹ لگی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔" . دریں اثنا، سیکنڈ سیڈ جوکووچ دوسرے دن بھی ہرکاز کی سروس سے پریشان تھے، لیکن وہ تیسرا سیٹ ہارنے کے بعد چوتھے سیٹ میں مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Canada Open 2023 لکشیا سین نے کینیڈا اوپن کا خطاب اپنے نام کیا

جوکووچ نے جیت کے بعد کہا، "حیرت انگیز میچ کھیلنے کا کریڈٹ ہیوبرٹ کو جاتا ہے۔ انہوں نے شاندار کھیلا۔ سچ پوچھیں تو مجھے یاد نہیں کہ میں آخری بار اس طرح کی ناقابل یقین حد تک درست اور طاقتور سروس سے کب پریشان ہوا تھا۔" وہ دنیا کے بہترین سروس دینے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔" جوکووچ اب اگلے مرحلے میں روس کے آندرے روبلیو سے سامنا کریں گے جب کہ میدویدیف کا مقابلہ امریکہ کے کرسٹوفر یوبینکس سے ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.