ETV Bharat / sports

Wrestlers Protest خواتین پہلوانوں کے بیانات درج، برج بھوشن سے ہو سکتی ہے تفتیش - Wrestlers Protest statement record

ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خوتین پہلوان کا بیان پیر کے روز ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر خواتین ریسلرز کے بیانات بھی جلد قلمبند کیے جائیں گے۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ان میں سے ایک ایف آئی آر POCSO ایکٹ کے تحت بھی درج کی گئی ہے۔ Wrestlers Protest

delhi police record statement of women wrestlers
خواتین پہلوانوں کے بیانات درج، برج بھوشن سے ہو سکتی ہے تفتیش
author img

By

Published : May 1, 2023, 4:00 PM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس نے جنسی ہراسانی کے الزامات کے سلسلے میں پیر کے روز خواتین پہلوانوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔ جنتر منتر پر بیٹھے پہلوانوں سے وابستہ ذرائع کے مطابق اتوار (30 اپریل) کو ایک خاتون پہلوان نے دہلی پولیس کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ اب دہلی پولیس جلد ہی جنسی ہراسانی کیس کے ملزم ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو تحقیقات کے لیے طلب کر سکتی ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ دیگر خواتین ریسلرز کے بیانات بھی جلد قلمبند کیے جائیں گے۔ دہلی پولیس جلد ہی اس معاملے میں برج بھوشن شرن سنگھ کو تحقیقات کے لیے بلا سکتی ہے۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ان میں سے ایک POCSO ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایک نابالغ سمیت سات خواتین پہلوانوں نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا۔

برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنتر منتر پر پہلوان احتجاج کر رہے ہیں۔ ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود احتجاج جاری ہے کیونکہ مظاہرین کا خیال ہے کہ انہیں سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔ غور طلب یہ ہے کہ پہلوان برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف شکایت پر کارروائی نہ کرنے پر جنتر منتر پر 23 اپریل سے دھرنے پر بیٹھے تھے۔ دہلی خواتین کمیشن نے ایف آئی آر کی مانگ کو لے کر دہلی پولیس کے سینئر افسران سے بھی شکایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کے اہلکار پہلوانوں سے رابطے میں ہیں۔ پہلوانوں کے بیانات کے بعد دہلی پولیس سوالات کی ایک فہرست تیار کرے گی، جس کے جواب برج بھوشن شرن سنگھ کو دینے ہوں گے۔ دہلی پولیس نے 7 خواتین پہلوانوں کی شکایت پر برج بھوشن کے خلاف کناٹ پلیس تھانے میں دو کیس درج کیے ہیں۔ شکایت کرنے والوں میں ایک نابالغ پہلوان بھی ہے جس کی وجہ سے سنگھ کے خلاف POCSO ایکٹ بھی لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.