ETV Bharat / sports

David Warner دہلی کی سست پچیں چیلنجنگ رہیں: وارنر - سست پچیں ملتی ہیں

دہلی کیپٹلس کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا ماننا ہے کہ ان کے ہوم گراؤنڈ ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی سست پچیں ان کے لیے چیلنج رہیں، جس کے باعث ان کے بلے باز پورے سیزن میں اپنی لےحاصل نہیں کر پائے دہلی نے بدھ کو کھیلے گئے آتش بازی سے بھرے میچ میں پنجاب کنگز کو 15 رنز سے شکست دی۔ دہلی نے تیز بلے بازی کے دم پر پنجاب کے سامنے 214 رنوں کا بڑا ہدف رکھا، جس کے جواب میں پنجاب صرف 198 رنز تک ہی پہنچ سکی۔

دہلی کی سست پچیں چیلنجنگ رہیں: وارنر
دہلی کی سست پچیں چیلنجنگ رہیں: وارنر
author img

By

Published : May 18, 2023, 8:20 PM IST

دھرم شالہ: دہلی کیپٹلس کے کپتان ڈیوڈ وارنر میچ کے بعد کہاکہ میرا خیال ہے کہ اچھی پچوں پر کھیلنا مددگار ہوتا ہے۔ گھر (دہلی) میں ہمیں سست پچیں ملتی ہیں جو قدرے چیلنجنگ ہوتی ہیں۔ کھلاڑیوں کو یہاں لے ملنا اچھا ہے۔ آپ کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھی باقاعدگی کی ضرورت ہوتی ہے جو اس سیزن میں ہمارے لیے مشکل رہا ہے۔ ہم سمجھ نہیں پائے کہ وہاں صحیح اسکور کیاہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کی بلے بازی کئی بار ناکام رہی ہے اور ایک دو مواقع کے علاوہ اس کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ دھرم شالہ پر دہلی کو اس سیزن میں پہلی بار 200 کے اوپر پہنچانے والے ریلی روسونے بھی وارنر سے اتفاق کیا۔ پنجاب کے خلاف اپنی پہلی آئی پی ایل نصف سنچری بنانے والے روسو نے کہاکہ اس کی (نصف سنچری) بہت ضرورت تھی۔ یہ پچ بلے بازی کے لئے بہت اچھی پچ تھی۔ اس سیزن میں اس طرح کی زیادہ پچز نہیں ملی ہیں۔ بیٹنگ کے لئے پچ ملنا اچھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Shikhar Dhawan on Defeat شکھر دھون نے پنجاب کنگز کی شکست کا ذمہ دار اسپنرز کو ٹھہرایا
دہلی اس سیزن کے اپنے پہلے پانچ میچ ہارنے کے بعد پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم تھی۔ انہوں نے اپنے اگلے پانچ میچوں میں سے چار جیتے، لیکن اگلے دومقابلے ہارنے کے بعد ٹاپ چار میں پہنچنے کی اس کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں۔وارنر کی ٹیم کا آخری لیگ میچ 20 مئی کو دہلی میں چنئی سپر کنگز کے خلاف ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.