کیکسیس ڈو سول: پریاشا دیشمکھ اور دھنوش سریکانت کی مکسڈ ڈبلز جوڑی نے کیکسیس ڈو سول میں جاری ڈیف اولمپکس کے 6 ویں دن 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرکے ہندوستان کے لیے چوتھا طلائی تمغہ جیت لیا۔ India's Fourth Gold in Deaf Olympics
414 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کرنے والی پریاشا-دھنوش جوڑی نے ہفتے کے روز جرمنی کے سیباسٹین ہرمانی اور سبرینا ایکرٹ کو 16-10 سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتا۔ دھنوش کا یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل دھنوش نے بھی 10 میٹر ایئر رائفل مردوں کے مقابلے میں 247.5 کے عالمی ریکارڈ اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا ہے۔ Deflympic 2022
ہندوستان نے اب تک شوٹنگ میں پانچ (تین گولڈ اور دو کانسی) اور بیڈمنٹن میں ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔ کل چھ تمغوں کے ساتھ، ہندوستان تمغوں کی تعداد میں چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔
یواین آئی