ETV Bharat / sports

چار بھارتی پہلوانوں کو پہلے میچ میں ہی شکست - پنا پہلا مقابلہ ٹاپ سیڈ اور موجودہ عالمی چمپئن آذر بائیجان کے اے عزیزی سے 0-8 سے ہار گئے

ایشیائی چیمپئن شپ کے سلور فاتح ہرپریت سنگھ سمیت بھارت کے چار گریکو رومن پہلوانوں کو عالمی کشتی مقابلہ کے پہلے دن ہفتہ کو اپنے پہلے مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چار بھارتی پہلوانوں کو پہلے میچ میں ہی شکست
author img

By

Published : Sep 14, 2019, 11:47 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:49 PM IST

55 کلو گرام کلاس میں منجیت کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنا پہلا مقابلہ ٹاپ سیڈ اور موجودہ عالمی چمپئن آذر بائیجان کے اے عزیزی سے 0-8 سے ہار گئے۔ ساگر کمار 63 کلوگرام کلاس کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں اپنا پہلا مقابلہ میزبان ملک قازقستان کے المت كےبيسپايو سے 0-9 سے ہار گئے۔

72 کلو گرام کلاس میں یوگیش کو پری کوارٹر فائنل میں امریکہ کے ریمنڈ انتھونی نے 6-5 کے نزدیکی فرق سے شکست دے دی۔ ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ سے چوكنے والے یوگیش نے امریکی پہلوان کے خلاف سخت جدوجہد کی لیکن انہیں ایک پوائنٹس کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

82 کلو گرام وزن زمرے میں ایشیائی چمپئن شپ کے سلور فاتح ہرپریت سنگھ نے خاصا مایوس کیا اور پہلے ہی میچ میں ان کا چیلنج دم توڑ گیا۔ 12 ویں سیڈ ہرپریت کو جمہوریہ چیک کے پیتر نوواک نے 7 - 0 سے شکست دے دی۔

عزیزی کے 55 کلوگرام کے سیمی فائنل میں پہنچنے سے منجیت کو ریپینچیز میں اترنے کی امیدیں بنی ہوئی ہیں۔ كےبيسپايو بھی 63 کلو گرام کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں جس سے ساگر کی امیدیں قائم ہیں۔ انتھونی کے 72 کلوگرام کے کوارٹر فائنل میں ہار جانے سے یوگیش کا ٹورنامنٹ میں چیلنج ختم ہو گیا ہے۔ نوواک بھی 82 کلو کوارٹر فائنل میں ہار گئے جس سے ہرپریت کا چیلنج بھی ختم ہو گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 3:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.