نئی دہلی: ناروے میں ڈیوس کپ Davis Cup 2022 کے عالمی گروپ ایک کے مقابلے میں آج اور کَل بھارتی ٹینس ٹیم کا سامنا ناروے سے ہوگا۔ بھارت کی طرف سے مردوں کے سنگلس مقابلے میں رام کمار راما ناتھن، یوکی بھامبری، پرجنیش گُنّیشوَرَن اور سُمت ناگَل کھیلیں گے۔ India to face Norway
البتہ بھارت کے اعلیٰ درجے کے ڈبلس کھلاڑی روہن بوپنّا نہیں کھیل رہے ہیں۔ بھارت اور ناروے سمیت 24 ممالک ڈیوس کپ کے عالمی گروپ ایک مرحلے میں مقابلہ کر رہے ہیں۔ جیتنے والی 12 ٹیمیں اگلے برس کے کوالیفائنگ مرحلے میں کھیلیں گی، جب کہ ہارنے والے گروپ ایک، پلے آف زون میں چلے جائیں گی۔
مزید پڑھیں: