ETV Bharat / sports

CWG 2022: بھارتی خواتین ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں

کرو یا مرو میچ جیت کر بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ India Women Hockey Team at CWG

India women hockey in semifinal
خواتین ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں
author img

By

Published : Aug 3, 2022, 6:55 PM IST

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کی شاندار کاکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور آج خواتین ہاکی ٹیم نے کرو یا مرو کے میچ میں کینیڈا کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں بھارتی ٹیم نے کینیڈا کو 3-2 سے شکست دی۔بھارت کی جانب سے سلیمہ ٹیٹے، نونیت کور اور لالریمسیامی نے ایک ایک گول کیا جبکہ کینیڈا کی جانب سے برائن سٹیئرز اور ہننا ہاؤ نے گول کئے۔ India at CWG 2022

India women hockey in semifinal
خواتین ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں، بشکریہ ٹویٹر

بھارت نے کرو یا مرو کے اس میچ میں مضبوطی سے شروعات کی اور میچ کے تیسرے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا۔ گُرجیت، کور سے گیند کو نیٹ تک پہنچانے میں چوک گئی لیکن سلیمہ نے بھارت کو 1-0 کی برتری دلائی۔ اس کے طعد نونیت کور نے دوسرے کوارٹر میں لالریمسیامی کے پاس کو گول میں بدل کر بھارت کو 2-0 کی برتری دلائی لیکن کینیڈا نے میچ میں واپسی کی۔ کنیڈین کھلاڑی سٹیئرز نے دوسرے کوارٹر کے اختتام سے عین قبل پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا جبکہ ہننا ہاؤ نے تیسرے کوارٹر کے نویں منٹ میں گول کر کے اسکور 2-2 سے برابر کر دیا۔ India Hockey Team Reach Semis

گروپ اے میں گول کے لحاظ سے بھارت سے آگے کینیڈا کو میچ میں صرف ڈرا کی ضرورت تھی جب کہ بھارت کے لیے میچ جیتنا لازمی تھا۔ بھارتی ٹیم کو چوتھے کوارٹر میں ایک گول کی اشد ضرورت تھی جو لالریمسیامی نے دلایا۔ چوتھا کوارٹر ختم ہونے میں نو منٹ باقی تھے، لالریمسیامی نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر اس کور 3-2 کر دیا جو میچ ختم ہونے تک برقرار رہا اور بھارت نے میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے پانچویں بار کامن ویلتھ گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے اپنے گروپ اے کے میچ گھانا (5-0) اور ویلز (3-1) کو دھول چٹائی تھیجبکہ انگلینڈ کے ہاتھوں اسے 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.