ETV Bharat / sports

Nikhat Zareen Meets MLC Kavitha نکہت زرین نے ٹی آر ایس رہنما کویتا سے ملاقات کی

کامن ویلتھ گیمز اور ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ جیتنے والی باکسر نکہت زرین نے آج ٹی آر ایس رہنما کویتا سے ملاقات کی۔ ٹی آر ایس رہنما نے انہیں کامن ویلتھ گیمزمیں ملک کے لیے گولڈ جیتنے پر مبارک باد دی۔ Telangana MLC Kavitha Congratulates Nikhat Zareen

Nikhat zareen meet Kavita
نکہت زرین نے ٹی آر ایس رہنما کویتا سے ملاقات کی
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 5:06 PM IST

حیدرآباد: ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز میں ملک کےلیے گولڈ جیتنے والی خاتون باکسر نکہت زیرن CWG Gold Medalist Nikhat Zareen نے آج تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کلواکنٹلہ کویتا سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس رہنما کویتا نے نکہت زیرن کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں 50کیلو کے زمرے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ کویتا نے کہاکہ نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین کا عالمی باکسنگ چمپئن بننا فخر کی بات ہے اور ان کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک ہے۔ Telangana MLC Kavitha Congratulates Nikhat Zareen

ویڈیو

دریں اثناء نکہت نے بتایا کہ ایم ایل سی کویتا ہی نے وزیر اعلیٰ کے سی آر سے ان کی ملاقات کروائی تھی اور مالی تعاون فراہم کرنے میں مدد کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سنہ 2014 میں کے سی آر نے 50 لاکھ روپے مالی امداد کی تھی۔ نکہت نے کہاکہ اس کے علاوہ گولڈ میڈل جیتنے پر وزیر اعلیٰ کے سی آر نے انہیں 2 کروڑ روپے اور بنجارہ ہلز میں اراضی فراہم کی ہے، جس کے لیے وہ وزیر اعلیٰ کا بے حد شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ برمنگھم میں منعقد کامن ویلتھ گیمز میں باکسر نکہت زرین نے 48-50 کلوگرام فلائی ویٹ زمرے میں شمالی آئرلینڈ کی میکنول کو شکست دے کر ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ اس قبل نکہت زرین نے ترکی میں منعقدہ خواتین کی ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ میں بھی بھارت کے لیے طلائی تمغہ جیتا تھا۔ جس کے بعد وہ بھارت کی پانچویں خاتون بن گئی ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ بھارت کے لیے ورلڈ چیمپیئن شپ جیتنے والی پہلی مسلمان باکسر بھی بن گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.