ETV Bharat / sports

Pat Cummins Out of India Tour کمنز اور ہیزل ووڈ آسٹریلیا واپس لوٹیں گے

پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان نے مہمان ٹیم کو اننگز اور 132 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 4:50 PM IST

کمنز اور ہیزل ووڈ آسٹریلیا واپس لوٹیں گے

نئی دہلی: آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز خاندان کے ایک فرد کی خرابی صحت کے باعث آسٹریلیا روانہ ہوں گے، جب کہ تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ چوٹ کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے پیر کو تصدیق کی کہ کمنز یکم مارچ سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ہندوستان واپس آجائیں گے، حالانکہ ہیزل ووڈ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے اور 17 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ ہیزل ووڈ نے ہندوستان کے دورے پر گزشتہ دو ہفتوں میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا ہے لیکن وہ ایڑی کی چوٹ سے مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیزل ووڈ اب سڈنی میں اپنی بحالی مکمل کریں گے۔

ادھر میکڈونلڈ نے کیمرون گرین اور مچل اسٹارک کے حوالے سے خوشخبری سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ گرین تیسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کے لیے سو فیصد فٹ ہیں جبکہ اسٹارک بھی تقریباً فٹ ہیں۔ دونوں کھلاڑی انگلی کی انجری کے باعث پہلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے جہاں کینگروز کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان نے مہمان ٹیم کو اننگز اور 132 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ اندور میں تیسرے ٹیسٹ کے لیے ملنے کے بعد دونوں ٹیمیں احمد آباد میں 9 مارچ سے شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں بھی آمنے سامنے ہوں گی۔

آسٹریلیا اسکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن آگر، اسکاٹ بولانڈ، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، کیمرون گرین، پیٹر ہینڈزکومب، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، میٹ کوہنیمن، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، لانس مورس، ٹوڈ مرفی ، میتھیو رینشا، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن، ڈیوڈ وارنر۔

ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر )، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، رویندرا جڈیجہ، محمد شامی، محمد سراج ، شریاس آئیر، سوریہ کمار یادو، امیش یادیو، جے دیو انادکت۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.