ETV Bharat / sports

Cristiano Ronaldo JR جونیئر کرسٹیانو عربیوں کے رنگ میں رنگ گئے - سعودی کلب النصر سے وابستہ

سعودی کلب النصر سے وابستہ ہونے والے پرتگال کے اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے جونیئر کرسٹیانو عربیوں کے رنگ میں رنگ گئے

جونیئر کرسٹیانو عربیوں کے رنگ میں رنگ گئے

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 7:44 PM IST

ریاض: سعودی کلب النصر سے وابستہ ہونے والے پرتگال کے اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے جونئر کرسٹیانو عربیوں کے رنگ میں رنگ گئے، سر پر رومال باندھ لیا اور روایتی عربی لباس بھی زیب تن کرلیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے صاحبزادے جونیئر کرسٹیانو کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں وہ روایتی سعودی لباس میں ملبوس اپنی دادی کا بوسہ لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین تصویر کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ تصویر یہ ظاہر کررہی ہے کہ جونیئر کرسٹیانو سعودی معاشرے کا حصہ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ والد کی ریاض منتقلی کے چند ماہ کے اندر ہی جونیئر کرسٹیانو نے یہاں کی نئی زندگی کو اپنا لیا ہے، جبکہ وہ دوست کے ساتھ عربی میں گفتگو کرتے ہوئے بھی سنے گئے تھے، دوست نے جب خیریت پوچھی تو انھوں نے الحمد للہ کہہ کر جواب دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammadan Sporting ڈیوڈ کا فیصلہ کن گول، محمڈن اسپورٹنگ کی جیت

غور طلب ہے کہ رونالڈو کی پارٹنر جورجینا روڈریگز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی بیٹیاں الانا اور بیلا عربی میں ہفتے کے دنوں نام بتا رہی تھیں۔سعودی کلب النصر سے وابستہ ہونے والے پرتگال کے اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے جونیئر کرسٹیانو عربیوں کے رنگ میں رنگ گئے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.