ورلڈ اتھلیٹکس نے عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب ڈائمنڈ لیگ میٹ ملتوی کر دی ہیں۔
ورلڈ ایتھلیٹکس نے جمعہ کو یہ اعلان کیا۔ گزشتہ ہفتے قطر اور چین میں ہونے والے سیزن کے ابتدائی تین ایوینٹس ملتوی کرنے کے بعد سیریز نے اب اسٹاکہوم (24 مئی)، نیپلز / روم (28 مئی) اور رباط (31 مئی) کی میٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس نے ساتھ ہی کہا کہ ڈائمنڈ لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان ورلڈ ایتھلیٹکس گلوبل کیلنڈر یونٹ کے ساتھ بات چیت کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔