ETV Bharat / sports

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات ملتوی - بھارتی ایتھلیٹکس فیڈریشن

بھارتی ایتھلیٹکس فیڈریشن (اے ایف آئی ) نے عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس اور اس وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر حالات معمول پر آنے تک اپنا چناؤ ٹال دیا ہے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے کورونا کے سبب انتخابات ملتوی

author img

By

Published : May 3, 2020, 1:58 PM IST

اے ایف آئی نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خصوصی عام اجلاس منعقد کیا اور ایسا کرنے والا وہ پہلا قومی کھیل فیڈریشن بنا۔

اے ایف آئی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ موجودہ عہدیداروں کی مدت اس وقت تک کے لئے بڑھا دی جائے جب تک حالات معمول پر نہ ہو جائیں اور تمام اراکین انتخابات منعقد کرنے کے لئے جمع ہو کر اجلاس نہ کر سکیں۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے کورونا کے سبب انتخابات ملتوی
ایتھلیٹکس فیڈریشن کے کورونا کے سبب انتخابات ملتوی

اے ایف آئی کے صدر عادل سماروالا نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم ایک مقرر فیصلہ پر عمل کریں اگرچہ ارکان نے متفقہ طور پر موجودہ دور کو حالات معمول پر آنے تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

سماروالا نے کہا کہ ہم نے الیکشن افسر مقرر کردیا تھا اور ہمارے اراکین سے وفود کی نامزدگی کے ساتھ انتخابی عمل شروع کر دیا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے ہمیں اسے منسوخ کرنا پڑا ہے۔

اسپیشل عام اجلاس نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے رکن اور ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) کے صدر ڈاکٹر نریندر دھرو بترا کی تجویز کو مان لیا کہ انتخابات کو تب تک کے لئے ٹال دیا جائے جب تک رکن بالمشافہ موجودگی کے ساتھ میٹنگ نہ کر سکیں۔

اے ایف آئی کے صدر کو اس بات کا اختیار دیا گیا کہ وہ سینئر ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کر کے سالانہ عام اجلاس کی تاریخ طے کرنے کا فیصلہ کریں۔

ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر وولکر هرمین، چیف کوچ بہادر سنگھ اور ڈپٹی چیف کوچ رادھا کرشنن نائر نے ایوینٹ کیلنڈر شئیر کیا جس میں ستمبر میں گھریلو مقابلوں کو شروع کرنے کے بعد کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

اے ایف آئی کی منصوبہ بندی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر للت بھنوٹ نے کہا کہ ہم نے دو مراحل میں مقابلہ کا منصوبہ بنایا ہے۔ اولمپک کھیلوں کے ملتوی ہونے سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا اگرچہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کے لئے مشکل ہو سکتا ہے جنہوں نے اولمپک تیاریوں میں اپنا سب کچھ جھونک دیا تھا۔

ڈاکٹر بترا نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور ملک میں ایتھلیٹکس کی ترقی کے لئے اے ایف آئی کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے غیر ملکی کوچ اور اسپورٹ اسٹاف کا معاہدہ اگلے سال ہونے والے اولمپک تک بڑھانے میں مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کے شروع ہونے سے پہلے اے ایف آئی کے چیف کوچ اور مشیر جوگندر سنگھ سینی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جن کا گذشتہ 11 مارچ کو پٹیالہ میں انتقال ہو گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.