ETV Bharat / sports

Tokyo Paralympics: بھاوینا پٹیل کو بالی ووڈ ستاروں اور سیاسی رہنماؤں کی مبارکباد

بھاوینا پٹیل کے ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں خواتین ٹیبل ٹینس میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد بالی ووڈ ستاروں سمیت متعدد بڑے سیاسی رہنماؤں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ مبارک بادی پیش کرتے ہوئے کہا بھاوینا نے ملک کا نام فخر سے بلند کردیا ہے۔

bhavina pate
بھاوینا پٹیل
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 2:02 PM IST

Updated : Aug 29, 2021, 7:12 PM IST

بھارتی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا پٹیل کو ٹوکیو پیرالمپکس میں ہوئے خواتین سنگلز کے فائنل میں دنیا کی نمبر ایک چین کی پیڈلر ینگ ژاؤ سے ہارنے کے بعد چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں یہ بھارت کا پہلا تمغہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی بھاوینا پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھی بن گئیں۔ وہ دیپا ملک (2016 میں) کے بعد پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والی دوسری ہندوستانی خاتون ہیں۔

بھاوینا پٹیل کو بالی ووڈ ستاروں اور سیاسی رہنماؤں کا مبارکباد

ٹوکیو پیرالمپکس کے ٹیبل ٹینس میں بھاوینا پٹیل کے چاندی کا تمغہ جیتنے کے ساتھ ہی انھیں مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

بالی ووڈ کے ستاروں سمیت سیاسی رہنماؤں نے بھی سلور مڈلیسٹ بھاوینا پٹیل کو سوشل میڈیا کے ذریعہ مبارک بادی پیش کی ہے۔

بھاوینا کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔وہ سونے کا تمغہ نہیں لا سکی لیکن ہم چاندی کے تمغے سے بھی خوش ہیں۔ جب وہ واپس گھر آئے گی تو ہم اس کا شاندار استقبال کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے چاندی کا تمغہ جیتنے پر بھاوینا پٹیل کو ٹویٹ کرکے مبارک باد دی۔ پی ایم نے ٹویٹ کیا۔ بھاوینا پٹیل نے تاریخ رقم کی ہے، بھاوین نے تاریخی چاندی کا تمغہ جیتا ہے، اس کے لیے مبارکباد، اس کی زندگی کا سفر حوصلہ افزا ہے اور اس کی کامیابی زیادہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرے گی۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹوئیٹر

Paralympics: بھاوینا پٹیل نے خواتین سنگلز میں جیتا سلور میڈل، وزیراعظم کی مبارکباد

وہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی ٹویٹ کرکے پیرا ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا پٹیل کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 'آپ کے غیرمعمولی عزم اور مہارت نے ہندوستان کا سر بلند کیا ہے۔ آپ کو اس غیر معمولی کامیابی پر مبارکباد۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹوئیٹر

بھاوینا کی اس تاریخی کامیابی پر انڈین پیرالمپک کمیٹی کی صدر دیپا ملک نے کہا ہے کہ بھاوینا پٹیل کے چاندی کے تمغے نے تاریخ رقم کی ہے اور وہ بھی قومی کھیلوں کے دن۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے اس سے بڑی خوشی کی کیا بات ہوگی کہ ایک خاتون کھلاڑی نے تمغے کا کھاتہ کھولا ہے اور وہ خاتون کھلاڑی بھی ایسی ہے جو وہیل چیئر استعمال کرتی ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی بھاوینا پٹیل کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ آپ نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹوئیٹر

بھاوینا نے اپنا تمغہ ملک کے نام وقف کرتے ہوئے اس تاریخی کامیابی کے لیے اپنے کوچ ، خاندان کے افراد اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Last Updated : Aug 29, 2021, 7:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.