ETV Bharat / sports

Commonwealth Games 2022: بھارتی خواتین ٹیم نے لان بال میں پہلی بار طلائی تمغہ جیتا - لان بال کے فائنل

برمنگھم میں جاری 22ویں کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی خواتین ٹیم نے لان بال میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 17-10 سے شکست دے کر گولڈ میڈل بھارت کی جھولی میں ڈال دیا۔Commonwealth Games 2022

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 2, 2022, 7:25 PM IST

Updated : Aug 2, 2022, 8:14 PM IST

برمنگھم: بھارتی خواتین ٹیم نے لان بال کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے افریقی ٹیم کو 17-10 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں لان بال میں یہ بھارت کا پہلا تمغہ ہے۔ برمنگھم میں ملک کو چوتھا طلائی تمغہ ملا ہے۔

لان بال کھیل کیاہے؟

لان بال ایک طرح سے گولف کی طرح ہے کیونکہ وہاں بھی گیند کو ہدف تک پہنچنا ہوتا ہے اور اس کھیل میں بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ تاہم دونوں کے درمیان بہت سے اختلافات بھی ہیں۔ سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ گولف میں چھڑی کا استعمال کیا جاتا ہے. جبکہ لان بال میں گیند کو ہاتھ سے آگے بھیجنا پڑتا ہے۔ دراصل اس گیم میں گیند کو جیک یعنی ہدف بھی کہا جاتا ہے۔ گیند کو اس جیک کی طرف جا کر زمین پر لڑھکاتے ہوئے بھیجنا پڑتا ہے۔ اس میں کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو اسی طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا اور اپنی گیند کو جیک کے زیادہ سے زیادہ قریب بھیجنا ہوگا، جس کی گیند جیک کے قریب ہوگی، وہ پوائنٹس کی بنیاد پر فاتح بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: سشیلا دیوی نے چاندی، وجے اور ہرجیندر کور نے جیتا کانسہ تمغہ

Last Updated : Aug 2, 2022, 8:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.