ETV Bharat / sports

Chirag And Satwiksairaj Rankireddyساتوک-چراغ کیریئر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے

حال ہی میں انڈونیشیا اوپن 2023 کے طور پر اپنے کیریئر کا پہلا سپر 1000 ایونٹ جیتنے والی ساتوکسایراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی منگل کو بی ڈبلیو ایف درجہ بندی میں تیسرے مقام پر پہنچ گئی۔

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 8:22 PM IST

ساتوک-چراغ کیریئر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے

کوالالمپور:یہ ساتوک چراغ کے کیریئر کی بہترین بی ڈبلیو ایف رینکنگ ہے۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کی چیمپئن جوڑی نے ملیشیا کےموجودہ عالمی چیمپئن ایرون چیا اور سوہ ووئی یک کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر انڈونیشیا اوپن جیتاتھا۔

سپر 1000 ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی جوڑی کے لیے یہ بہت اچھا سال رہا ہے اور وہ اب تک سوئس اوپن 2023 اور بیڈمنٹن ایشیا چیمپیئن شپ کے مینز ڈبلز ٹائٹل بھی جیت چکی ہے۔

دریں اثنا، ہندوستانی مردوں کے سنگلز کھلاڑی کدامبی سری کانت عالمی درجہ بندی میں تین مقام اوپر چڑھ کر 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ لکشیا سین دو مقام کی چھلانگ لگا کر 18ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

انڈونیشیا اوپن کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسن سے ہارنے والے ایچ ایس پرنائے (عالمی نمبر نو) مینزسنگلز رینکنگ کے ٹاپ 10 میں واحد ہندوستانی ہیں۔ نوجوان ٹیلنٹ پریانشو راجاوت اپنے کیریئر کے بہترین 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دو بار کی اولمپک چیمپئن پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز میں دو مقام آگے بڑھ کر 12 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ تجربہ کار شٹلر سائنا نہوال ایک مقام کی ترقی کے ساتھ دنیا میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

خواتین کے ڈبلز میں، ترشا جولی اور گایتری گوپی چند نمبر 16 پر برقرار رہیں۔ اشونی بھٹ اور شیکھا گوتم کی ہندوستانی خواتین کی ڈبلز جوڑی دو مقام نیچے کھسکنے کے بعد 41 ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛Indian Football Federation سیف کپ: پاکستانی ٹیم کی ہندوستان آمد تقریباً یقینی

ہندوستانی مکسڈ جوڑی روہن کپور اور سکی ریڈی نے دو مقام کی چھلانگ لگا کر دنیا میں 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تنیشا کرسٹو اور ایشان بھٹناگر اس فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.