سڈنی: بھارت کے تجربہ کار شٹلر ایچ ایس پرنائے کو اتوار کے روز آسٹریلین اوپن 2023 کے سنسنی خیز فائنل میں چین کے وینگ ہونگ یانگ کے ہاتھوں شکست کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ عالمی نمبر 9 پرنائے نے عالمی نمبر 24 یانگ کے خلاف پہلا گیم ہارنے کے بعد دوسرے گیم میں واپسی کی، لیکن چینی شٹلر ایک گھنٹہ 30 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں 21-9، 21-23، 22-20 سے کامیابی حاصل کی۔ پرنائے نے ملیشیا ماسٹرز 2023 کے فائنل میں یانگ کو شکست دے کر اپنا پہلا بی ڈبلیو ایف ٹائٹل جیتا تھا، حالانکہ اس کے بعد شاندار فارم میں چل رہے یانگ سیمی فائنل میں سابق آل انگلینڈ چیمپئن لی زی جیا کو شکست دینے کے بعد ٹائٹل مقابلے میں آ رہے تھے۔
پرنائے نے اپنے تجربے سے چینی شٹلر کوکڑی ٹکر دی، لیکن یانگ نے پہلا گیم 21-9 سے جیت کر گولڈ میڈل کی طرف پہلا قدم بڑھایا۔ یانگ نے دوسرے گیم میں بھی رفتار حاصل کی لیکن بریک تک پرنائے 11-8 کی برتری حاصل کی۔ یانگ نے واپسی کرتے ہوئے اسکور 15-15 پر برابر کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان برتری کا تبادلہ جاری رہا۔ بالآخر، پرنائے نے 22-21 پر گیم پوائنٹ حاصل کیا اوراگلا پوائنٹ اسکور کرکے میچ کو فیصلہ کن گیم میں پہنچادیا۔ فیصلہ کن گیم میں دونوں کھلاڑیوں نے مضبوط شروعات کی لیکن پرنائے نے اپنے چینی حریف کی غلطیوں کا فائدہ اٹھاکر 19-14 سے آگے ہوگئے۔ ہندوستانی شٹلر چیمپئن شپ جیتنے سے صرف دو پوائنٹس دور تھے جب یانگ نے ناقابل یقین واپسی کی۔
یہ بھی پڑھیں: HS Pronay پرنئے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں
یانگ نے لگاتار چار پوائنٹس حاصل کیے اور جب وہ 18-19 سے پیچھے تھے تب 71 شاٹ کی ریلی جیت کر اسکوربرابر کردیا۔ اس ریلی میں ملی جیت نے یقینی طور پر یانگ کو ٹائٹل جیتنے کی ترغیب دی۔ پرنائے نے 20-19 پر چیمپئن شپ پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد تین پوائنٹس ضائع کیے اور یانگ نے آسٹریلین اوپن جیت لیا۔ آسٹریلین اوپن کے نتائج کو پیرس 2024 اولمپکس کے لیے کھلاڑیوں کے لئے کوالیفائنگ رینکنگ میں شمار کیا جائے گا۔ پیرس اولمپک میں بیڈمنٹن کے لیے کوالیفکیشن ونڈو یکم مئی سے کھل گئی ہے۔
یو این آئی