راؤرکیلا:برسامنڈا انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں فرانس نے موجودہ ورلڈ کپ میں چلی کو4-2 سے ہراکر دوسری بار جیت کا مزہ لیا۔ کرٹی ایلیٹ نے میچ کے پہلے کوارٹر میں چلی کی دفاع لائن کو جھکاتے ہوئے شاندار فیلڈ گول کیاجب کہ میچ کے 17منٹ میں شارلٹ وکٹر نے سلسلہ وار دو پینلٹی کارنروں کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے فرانس کو 3-0سے آگے کر دیا۔
فرانس کے ایک کے بعد ایک حملوں سے پریشان ہوئے بغیر چلی نے جوابی حملہ کیا اور 20ویں منٹ میں پہلا پینلٹی کارنرحاصل کیا۔ بیسیرا فرینکو گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے پہلا گول داغا۔ بعد کے بیس منٹ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر زبردست حملے کئے مگر نتیجہ صفر رہا۔میچ کے 42منٹ پر جویئر گیسپرڈنے شاندار موو بناتے ہوئے چلی کے گول میں ایک بار پھر گیند ڈال دی اور اسکور بورڈ پر فرانس کے حصہ میں 4-1درج کرا دیا۔ چلی کے پیجارو اینڈریس نے حالانکہ ایک فیلڈ گول داغ کر جیت ہار کے فاصلے کو کم کیا مگر ٹیم ہار کی مشکل سے باہر نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:Hockey World Cup 2023 آسٹریلیا کو شکست دے کر جرمنی تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچا
چلی پہلی بار ہاکی ورلڈ کپ میں حصہ لے رہا تھا جس میں سلسلہ وار چوتھی بار ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ فرانس کا یہ چوتھا ورلڈ کپ تھا جس میں اس نے گروپ مقابلہ میں ایک جیت، ایک ہار اور ایک ڈرا میچ کھیلا تھا۔
یو این آئی