ETV Bharat / sports

شطرنج فیڈریشن کا اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ

آل انڈیا شطرنج فیڈریشن (اے آئی سی ایف) نے اپنے سبھی افسران اور دیگر عملے کو کورونا وائرس کے خطرے کے دوران فوری طور پر گھر سے کام کرنے کے لئے کہا ہے۔

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 9:28 PM IST

شطرنج فیڈریشن کا اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ
شطرنج فیڈریشن کا اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ

اے آئی سی ایف کے سکریٹری بھارت سنگھ چوہان نے سبھی افسران، ریاستی فیڈریشنوں، ادارہ جاتی ممبران، کھلاڑیوں، منتظمین اور کوچوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا کے خطرے کے پیش نظر اے آئی سی ایف کے دفتر کا عملہ فوری طور پر اپنے گھروں سے کام کرے گا۔

سبھی سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مناسب احتیاط برتیں اور بحران کی اس گھڑی میں سبھی سرکاری افسران کی مدد کریں اور انہیں تعاون دیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں خطرناک کورونا وائرس (كووڈ- 19) کا پہلا کیس درج کیا گیا ہے۔ ایک 18 سالہ طالب علم کی تشخیص میں وائرس مثبت پایا گیا ہے جو اتوار کو برطانیہ سے واپس آیا تھا۔

بین الاقوامی وبا شکل اختیار کرچکی کوروناوائرس کے سبب ملک بھر میں دہشت کا ماحول ہے۔ مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد تمام ریاستوں نے ایڈوائزری جاری کرکھا ہے۔

کوروناوائرش سے نمٹنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے اہدیت جاری ہونے کے بعد تمام ریاستوں نے اسکول، کالج، یونیورسٹیوں ،سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس دوران بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی اور قومی سطح کے تمام کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.