نئی دہلی: انڈیا اوپن 2023 میں میزبان بھارت کا سفر اس وقت ختم ہو گیا جب دو بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ سائنا نہوال کو چین کی چن یو فی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو ہال میں صرف 32 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں چن یو فی نے سائنا کو 9-21، 12-21 سے شکست دی۔ دوسری جانب بھارت کے اسٹار شٹلر اور عالمی چمپئن شپ میڈلسٹ لکشے سین دوسرے راؤنڈ میں ڈنمارک کے راسمس گیمکے سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ کے ڈی جادھو ہال میں ایک گھنٹہ اور 21 منٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں آخری پوائنٹ تک کانٹے کی ٹکر والا مقابلہ دیکھنے کو ملا، لیکن گیمکے نے آخر کار 21-16، 15-21، 18-21 سے کامیابی حاصل کی۔
دفاعی انڈیا اوپن چیمپیئن لکشے نے میچ کی مضبوط شروعات کی اور پہلے گیم میں بریک میں 11-10 کی برتری حاصل کی۔ بریک کے بعد لکشے نے گیمکو کو واپسی کا موقع نہیں دیا اور پہلا گیم 21-16 سے جیت لیا۔ تاہم، دوسرے گیم میں ڈنمارک کے کھلاڑی نے دم خم کا مظاہرہ کیا اور وقفے پر 11-9 کی برتری حاصل کی۔ گیمکے نے وقفے کے بعد لکشے کے نرم پڑنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ کو فیصلہ کن حد تک پہنچا دیا۔ آخری گیم میں دونوں کھلاڑیوں نے مقابلے کی سطح کو کچھ اور بڑھا دیا۔ گیمکے نے 8-1 کی برتری حاصل کرنے کے لیے پہلے لکشے کی غیرضروری غلطیوں کا فائدہ اٹھایا۔ لکشے نے بریک سے پہلے واپسی کی اور گیمکے کی برتری کو 11-7 تک چھوٹا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Tasnim Mir World Number One: سائنا نہوال اور پی وی سندھو جو نہیں کرسکیں وہ تسنیم میر نے کر دکھایا
بریک کے بعد لکشے اور گیمکے کے درمیان لمبی ریلیاں ہوئیں۔ جب لکشے 15-17 سے پیچھے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے 69 شاٹ والی ریلی کھیلی، حالانکہ گیمکے نے ریلی جیت کر 18-15 کی برتری حاصل کرلی۔ لکشے نے اس کے بعد دو پوائنٹس حاصل کیے لیکن ان کی ایک ناقص سروس سے گیمکو نے ایک قیمتی پوائنٹ اور سروس حاصل کرلی۔ پہنچایا۔ گیمکے کو گیم پوائنٹ ملنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں ایک اور لمبی ریلی ہوئی، جس کے اختتام پر لکشے شٹل کورٹ سے باہر مار بیٹھے اور گیمکے یہ دیکھ کر خوشی میں ڈوب گئے۔ گیمکے نے پھر جال کے دوسری طرف کھڑے لکشے کو گلے لگایا اور اچھے مقابلہ کے لیے مبارکباد دی۔ کوارٹر فائنل میں ڈنمارک کے کھلاڑی کا مقابلہ اپنے ہم وطن وکٹر ایکسلسن سے ہوگا۔
یو این آئی