دوحہ: ایران میں اپنی ہی ٹیم کی شکست پر جشن منانے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے شئیر کی گئیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی شہری سڑکوں پر ٹائر جلا رہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔Celebration In Iran After National team LostTo America In Qatar World Cup
خیال رہے کہ رواں سال ایرانی پولیس کے ہاتھوں نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں گزشتہ 4 ماہ سے مظاہرے اور احتجاج جاری ہیں۔ایران کے مغربی صوبے کردستان ان مظاہروں کا مرکز رہا ہے اور ٹیم کی عالمی کپ میں شکست کے بعد یہاں بڑے پیمانے پر جشن منایا جا رہا ہے۔کردستان کے علاقے ساکیز میں ایران کے خلاف امریکا کے پہلے گول کے بعد شہریوں نے احتجاج شروع کردیا اور آتش بازی بھی کی۔
آن لائن شیئر کی گئی ویڈیوز میں کردستان کے ایک اور شہر مہاآباد میں بھی عوام نے امریکہ کی فتح کی خوشی میں آتش بازی اور حکومت مخالف نعرے لگائے جبکہ کچھ منچلوں نے ریلی کی شکل میں بائیک پر ٹیم کی شکست پر خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:FIFA World Cup 2022 ایکواڈور کو شکست دے کر سپر 16 میں سینیگال
اس کے علاوہ صوبے کرمانشا کے شہروں ماری وان، پاوے، سوپولے زہب وغیرہ میں بھی امریکہ کی فتح اور ایران کی شکست پر خوشیاں منائی گئیں۔
ملک میں جاری احتجاج کی وجہ سے ورلڈ کپ میں شریک ایرانی ٹیم شدید دباؤ کا شکار رہی جہاں ایک طرف اسے حکومت کے دباؤ کا سامنا تھا تو دوسری جانب احتجاج کرنے والے ایرانی عوام کے ردعمل کا بھی اندیشہ تھا اور یہی وجہ ہے کہ ایران کے میچ میں کچھ تماشائی حریف ٹیموں کے حق میں نعرے بازی اور انہیں سپورٹ کرتے بھی نظر آئے۔
ایک ایرانی صحافی سعید ظفرانے نے میچ کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کون سوچ سکتا تھا کہ میں امریکہ کی فتح پر تین میٹر اچھل کر جشن مناؤں گا۔Celebration In Iran After National team LostTo America In Qatar World Cup