ETV Bharat / sports

Wimbledon 2023 Final جوکووچ کو شکست دے کر الکاراز ومبلڈن چیمپئن بنے - نوواک جوکووچ بمقابلہ کارلوس الکاراز

ومبلڈن 2023 کے مینز سنگلز فائنل میں کارلوس الکاراز نے نوواک جوکووچ کو 1-6 7-6 6-1 3-6 6-4 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔ الکاراز کا یہ دوسرا گرینڈ سلیم اور پہلا ومبلڈن ٹائٹل ہے۔ Carlos Alcaraz win Wimbledon 2023 Mens Final

جوکووچ کو شکست دے کر الکاراز ومبلڈن چیمپئن بنے

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 10:07 AM IST

لندن: کارلوس الکاراز نے بالآخر اتوار کو ومبلڈن 2023 کا خطاب جیت کر سربیا کے لیجنڈ نوواک جوکووچ کا جادو توڑ دیا۔ اسپین کے 20 سالہ الکاراز نے گزشتہ پانچ ومبلڈن جیتنے والے جوکووچ کو زبردست فائنل مقابلے میں پہلا سیٹ گنوانے کے بعد 1-6، 7-6 (8-6)، 6-1، 3-6، 6-4 سے شکست دے دی۔ جوکووچ گزشتہ ایک دہائی میں آل انگلینڈ لان ٹینس کلب کے سینٹر کورٹ پر ایک بھی میچ نہیں ہارے تھے۔ یہاں تک ومبلڈن میں پہلا سیٹ جیتنے کے بعد بھی جوکووچ نے کوئی میچ نہیں ہارے تھے۔ لیکن الکاراز نے سبھی اعدادوشمار کو غلط ثابت کرتے ہوئے 23 بار کے گرینڈ سلیم چیمپیئن سے فتح چھین لی۔

فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ نوواک جوکووچ نے پہلا سیٹ باآسانی 6-1 سے جیت لیا۔ الکاراز نے پھر واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 7-6 سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں الکاراز نے اپنا تسلط برقرار رکھا اور 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔ جوکووچ نے چوتھے سیٹ میں واپسی کی اور 6-3 سے جیت لیا۔ الکاراز نے 5واں سیٹ 6-4 سے جیت کر فتح کا جھنڈا گاڑ دیا اور ومبلڈن 2023 کے مینز سنگلز کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ الکاراز کا یہ دوسرا گرینڈ سلیم اور پہلا ومبلڈن ٹائٹل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Wimbledon 2023 مارکیٹا وونڈروسووا ومبلڈن کے فائنل میں داخل

اس شکست کے بعد جوکووچ کو 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے لیے سال کے آخری بڑے ایونٹ یو ایس اوپن 2023 کا انتظار کرنا پڑے گا۔ جوکووچ آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن کی شکل میں سال کے پہلے دو گرینڈ سلیم ایونٹ جیتنے کے بعد لندن آئے تھے لیکن الکاراز کی اس فتح نے سربیا کے کھلاڑی کے ایک سال میں چاروں گرینڈ سلیم جیتنے کا موقع چھین لیا ہے۔ الکاراز کا یہ دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہسپانوی لیجنڈ رافیل نڈال کے جانشین ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے یو ایس اوپن 2022 میں چیمپئن کا تاج بھی اپنے نام کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.