ETV Bharat / sports

نکہت کے والد نے امتیازی سلوک کا الزام لگایا - تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین

تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین کے والد جمیل احمد نے اس مقابلے میں ان کی بیٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کئے جانے کا الزام لگایا ہے

نکہت کے والد نے امتیازی سلوک کا الزام لگایا

author img

By

Published : Dec 28, 2019, 8:53 PM IST

ایم سی میریکوم سے اولمپک كواليفائرس کے لئے ہفتہ کو ہوئے 51 کلوگرام زمرے کے ٹرائیلز میں 1-9 سے ہارنے والی تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین کے والد جمیل احمد نے اس مقابلے میں ان کی بیٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کئے جانے کا الزام لگایا ہے۔

جمیل نے مقابلہ ختم ہوتے ہی اپنی جگہ کھڑے ہو کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور میری کوم پر برس پڑے۔ جمیل نے بعد میں صحافیوں سے کہا کہ اس مقابلے میں ان کی بیٹی جیتی تھی لیکن اس کے ساتھ امتیازی سلوک کر کے میری کوم کو فاتح بنایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ نکہت کو جان بوجھ کر ہرایا گیا جبکہ سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ نکہت جیتی تھی۔

تلنگانہ باکسنگ یونین کے اسسٹنٹ سیکرٹری اے پی ریڈی نے بھی کہا کہ تلنگانہ کی لڑکی جیتی تھی لیکن میری کوم کو سینئر ہونے اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے جتایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس مسئلے کو آيبا کے سامنے اٹھائیں گے اور انہیں اس مقابلے کی ریکارڈنگ دیکھنے کے لئے کہیں گے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میری کوم آخر کب تک سینئر بنی رہے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.