ETV Bharat / sports

میری کوم کی 'ٹوکیو اولمپک' کے لئے جدوجہد کا آغاز

لندن اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ایم سی میری کوم (51 کلوگرام) اور عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے امت پنگھل (52 کلوگرام) ہفتہ کو عمان میں ایشین / اوشینین اولمپک کوالیفائرز کے ایونٹ کے لئے رنگ میں داخل ہونے کے ساتھ ٹوکیو کے اولمپک مقابلوں میں اپنا مقام یقینی کرنے کی جدوجہد کا آغاز کریں گے۔

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 11:37 PM IST

میریکوم کی ٹوکیو اولمپک کے لئے جدوجہد کا آغاز

ایم سی میری کوم کی جدوجہد 37 سال کی عمر میں بھی مثالی ہے کیونکہ انہوں نے دوسری بار اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کر لی ہے۔ ملک کے لئے طلائی تمغہ جیتنے کی خواہشمند میری کوم نے عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے کے چند مہینوں کے بعد ہی ٹریننگ پر خاص توجہ مرکوز کرلی تھی، عالمی چمپئن شپ میں تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ باوقار عالمی مقابلوں کے آٹھ میڈل حاصل کرنے والی پہلی باکسر (مرد یا خواتین کی حیثیت سے) کا اعزاز حاصل کیا۔

چھ بار کی عالمی چمپئن کو اپنے زمرے میں سیکنڈ سیڈ حاصل ہوئی ہے اور ان کا مقابلہ پہلے مرحلے میں نیوزی لینڈ کے تسمین بینی سے ہوگا۔ دو جیت انہیں ٹوکیو لے جائیں گی جس میں چار برسوں میں ایک بار منعقد ہونے والےمیگا کھیلوں میں ان کی آخری شرکت ہوسکتی ہے اور میری کوم اپنے اولمپک کیریئر کو طلائی تمغے کے ساتھ جیتنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گی۔

بھارتی خواتین کی باکسنگ کے لئے غیر ملکی کوچ رفائل برگاماسکو نے کہا کہ میری کوم جانتی ہیں کہ یہ ان کا آخری اولمپکس ہے اور وہ اپنےطلائی تمغے کے ساتھ اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی پوری کوشش کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے سخت محنت کی ہے خاص طور پر ٹانگوں پر بھی کام کیا ہے اور اچھی حالت میں رہنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہیں ، ۔

پنگھل فی الحال اپنے کیریئر کے ایک دلچسپ مرحلے سے گزر رہے ہیں ۔ ایشین گیمز میں سونے کا ان کی شاندار کارکردگی کا آغاز تھا اور وہ اپنے اگلے چند ایلیٹ ٹورنامنٹس میں اونچائیوں تک جا پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.