ڈیوڈ وارنر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 100,000 شائقین اور ٹیلی وژن کے شائقین کے سامنے کھیلا جانے والا یہ میچ 26 دسمبر سے آسٹریلیا کے ہوم سیزن کی خاص بات سمجھا جا رہا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے مزید کہا کہ ہندستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے اس کے مقام کی تبدیلی کا حقیقی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال میلبورن جزوی طور پر لاک ڈاؤن میں ہے کیونکہ وکٹوریہ ریاست وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا عالمی وبائی بیماری اس وقت ہمارے قابو سے باہر ہے۔
وارنر نے کہا کہ ایسے حالات میں کھیلنا بہت مشکل ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں کھیل کیلئے ابھی مناسب وقت کا انتظار کرنا پڑے گا اور شاید باکسنگ ڈے کا پہلا ٹیسٹ میلبورن میں نہ کھیلا اور دیکھا جاسکے۔