ETV Bharat / sports

Boxer Kaur Singh Passed Away پدم شری اولمپیئن باکسر کور سنگھ 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے - Legendary boxer Kaur Singh passes away

معروف باکسر محمد علی کے ساتھ نمائشی مقابلہ کرنے والے بھارت کے باکسنگ چمپئن کور سنگھ 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ سنگھ نے بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کے لیے چھ سونے کے تمغے جیتے تھے۔ Boxer Kaur Singh Passed Away

Boxer Kaur Singh passes away at 74 years
پدم شری اولمپیئن باکسر کور سنگھ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 5:47 PM IST

نئی دہلی: سابق ایشین باکسنگ چیمپئن کور سنگھ جنہوں نے ایک نمائشی مقابلے میں لیجنڈ محمد علی کے ساتھ مقابلہ کیا تھا آج بروز جمعرات ہریانہ کے کروکشیتر کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 74 برس تھی اور وہ صحت کے کئی مسائل کے باعث زیر علاج تھے۔ بھارتی فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ پنجاب کے ضلع سنگرور میں اپنے آبائی گاؤں کھنال خورد میں مقیم تھے۔ کور سنگھ نے سنہ 1982 کے ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ سمیت بین الاقوامی مقابلوں میں چھ سونے کے تمغے جیتے ہیں۔

ان کے سب سے یادگار میچوں میں سے ایک باکسنگ لیجنڈ محمد علی کے ساتھ چار راؤنڈ کا نمائشی میچ تھا جو 27 جنوری سنہ 1980 کو دہلی میں لڑا گیا تھا۔ سنگھ نے نئی دہلی میں سنہ 1982 کے ایشیائی کھیلوں میں ہیوی ویٹ زمرے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس ماہ پنجاب حکومت نے اسکول کے نصاب میں چار عظیم کھلاڑیوں کی سوانح حیات شائع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا، جن میں کور سنگھ ایک تھے۔ تین دیگر کھلاڑی ہاکی اولمپیئن بلبیر سنگھ سینئر، لیجنڈری ایتھلیٹ ملکھا سنگھ اور بھارت کے پہلے ارجن ایوارڈ یافتہ اور اولمپین ایتھلیٹ گربچن سنگھ رندھاوا ہیں۔ انہیں کلاس IX اور X کی فزیکل ایجوکیشن کی کتابوں میں شامل کیا گیا تھا۔

وزیر خزانہ ہرپال چیمہ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 'کور سنگھ کی موت ملک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ میں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان کی میت کو ان کے آبائی گاؤں پہنچایا جائے۔ ہم اس کے خاندان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ ان کی کامیابیوں کے لیے کور سنگھ کو سنہ 1982 میں ارجن ایوارڈ، 1983 میں پدم شری اور 1988 میں وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.