اس کے ساتھ ہی اڑن پری پی ٹی اوشا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو نے اتوار کی رات ایک شاندار تقریب میں فاتح سندھو کے نام کا اعلان کیا۔
ادارے نے پہلی بار یہ ایوارڈ شروع کیا تھا اور اس ایوارڈ کے لئے پانچ دعویدار دوڑ میں تھے۔ پانچ دعویداروں میں ایتھلیٹ دتی چند، چھ بار عالمی چیمپیئن باکسر ایم سی میری کوم، عالمی چیمپیئن شپ کی کانسے کا تمغہ فاتح پہلوان ونیش پھوگاٹ، پیرا بیڈمنٹن کی عالمی چیمپیئن مانسی جوشی اور عالمی چیمپیئن سندھو شامل تھیں۔
![سندھو انڈین اسپورٹس وومین آف دی ایئر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6351561_sindhu.jpg)
سندھو نے 2019 میں سوئٹزر میں بیڈمنٹن کی عالمی چیمپیئن شپ جیتی تھی اور ایسا کرنے والی وہ پہلی بھارتی کھلاڑی (مرد یا خاتون ) بنی تھی ورلڈ جیتنے پر سندھو نے ویڈیو پیغام میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں انڈین اسپورٹس وومن آف دی ایئر ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔
میں بہت خوش ہوں کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا ہے۔ میں بی بی سی انڈیا کو بھی اس بہترین پہل کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہوں گی اور شکریہ میرے فینس کا بھی۔
سندھو کے نام عالمی چمپئن شپ کے پانچ تمغے ہیں۔ وہ اولمپکس میں بیڈمنٹن کے سنگلز مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھی پہلی کھلاڑی ہیں۔
سندھو نے کہاکہ میں یہ ایوارڈ اپنے حامیوں اور فینس کو وقف کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری مدد کی ہے اور میرے لئے ووٹ کیا۔ یہ ایوارڈس ہمیں حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ہم اور بہتر کریں۔ تمام نوجوان خواتین کھلاڑیوں کو میرا یہی پیغام ہوگا کہ بطور خاتون ہمیں اپنے آپ میں انحصار کرنا ہے۔ کامیابی کی کلید محنت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جلد ہی اور بھی بھارتی خواتین ملک کے لئے تمغہ جيتیں گی۔
سندھو صرف 17 سال کی عمر میں ہی ستمبر 2012 میں بي ڈبليو ایف عالمی رینکنگ میں ٹاپ 20 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئی تھیں۔ گزشتہ چار سال سے وہ مسلسل ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل رہی ہیں۔