ETV Bharat / sports

Notice to Nita Ambani: بی سی سی آئی نے نیتا امبانی کو نوٹس بھیجا

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 8:27 AM IST

نیتا امبانی کو بی سی سی آئی کے اخلاقی امور کے افسر ونیت سرن نے ان کے خلاف دائر مفادات کے ٹکراؤ کی شکایت کا جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق رکن سنجیو گپتا نے یہ شکایت درج کروائی تھی۔ BCCI Sent Notice to Nita Ambani

بی سی سی آئی نے نیتا امبانی کو نوٹس بھیجا

ممبئی: ممبئی انڈینز کی مالک نیتا امبانی کو بی سی سی آئی کے اخلاقی امور کے افسر ونیت سرن نے ان کے خلاف دائر مفادات کے ٹکراؤ کی شکایت کا جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم پی سی اے) کے سابق رکن سنجیو گپتا نے یہ شکایت درج کروائی تھی۔ انہوں نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا کہ آئی پی ایل میں ممبئی فرنچائزی کی مالک امبانی ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کی بھی ڈائریکٹر ہیں، جس کی ذیلی کمپنی وائکوم 18 نے آئی پی ایل کے نشریات کے حقوق خریدے تھے۔ وائکوم نے یہ حقوق 23758 کروڑ روپے میں 2023 سے 2027 تک کی مدت کے لیے خریدا تھا۔ BCCI sent notice to Nita Ambani

وائکوم 18 نے جون میں بی سی سی آئی کے ذریعہ منعقدہ نیلامی میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یوکے اور جنوبی افریقہ کے لیے ڈیجیٹل حقوق اور میڈیا حقوق (ٹی وی اور ڈیجیٹل دونوں) حاصل کیے تھے۔ سنجیو کے مطابق آئی پی ایل میں ایک ٹیم کے مالک کی حیثیت سے اور آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق حاصل کرنے والی ذیلی کمپنی کے مالک کے طور پر امبانی کی حیثیت مفادات کے ٹکراؤ کی نمائندگی کرتی ہے۔

سپریم کورٹ کے سابق جج سرن نے امبانی کو شکایت کا تحریری جواب داخل کرنے کے لیے 2 ستمبر تک کا وقت دیا ہے۔ سرن نے امبانی کو اپنے نوٹس میں لکھا، "آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے اتھکس افسر کو بی سی سی آئی کے قواعد و ضوابط کے رول 39 (بی) کے تحت کچھ کارروائیوں کے بارے میں شکایت موصول ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر ’مفادات کے ٹکراؤ‘ کوتشکیل دیتی ہیں۔ آپ کو 2-9-2022 کو یا اس سے پہلے منسلک شکایت پر اپنا تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: IPL Media Rights: آئی پی ایل میڈیا رائٹس نیلام، دو کمپنیوں نے بازی ماری

شکایات درج کرانے والے سنجیو کی بھارتی کرکٹ میں مفادات کے ٹکراو کے مسائل کو اٹھانے کی تاریخ رہی ہے۔ ماضی میں انہوں نے وراٹ کوہلی، سورو گنگولی، وی وی ایس لکشمن، سچن ٹندولکر، راہل دراوڈ، ایم ایس دھونی اور بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سمیت دیگرلوگوں کے خلاف ایسی شکایات درج کرائی ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفواورڈزنی اسٹار، والٹ ڈزنی کمپنی کا حصہ ہیں۔ ڈزنی اسٹار بھی ای نیلامی کا حصہ تھا اور اس نے 2023 سے 2027 تک ہندوستان کے لیے آئی پی ایل ٹی وی کے حقوق حاصل کیے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.