افریقی امریکی جارج فلائیڈ کی دراصل گزشتہ ہفتے منيپولس میں پولیس حراست کے دوران موت ہو گئی تھی جس کے بعد امریکہ کے کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرہ ہوا۔
لیجنڈ جارڈن نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ میں بہت دکھی ہوں اور انتہائی مایوس اور ناراض ہوں۔ میں سب کا غصہ، درد اور مایوسی سمجھ سکتا ہوں۔ میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں جو ملک میں نسلی امتیاز کے خلاف ہیں۔ بس اب بہت ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس کا حل نہیں ہے لیکن ہم سب کی مشترکہ آواز اس کی عکاسی کرتی ہے کہ ہمیں تقسیم کرنے والے نا اہل ہیں۔ہمیں ایک دوسرے کی بات ماننی چاہئے اور ہمدردی اور اپنائیت دکھانی چاہئے اور کبھی بھی بے تکی بیدردی سے منہ نہیں موڑنا چاہئے۔ہ
انہوںنے کہاکہ میں ناانصافی کے خلاف پرامن اظہار جاری رکھنے اور ردعمل کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہم میں سے ہر ایک کو حل کا حصہ بننے کی ضرورت ہے اور ہم سب کو انصاف کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ میں جارج فلائیڈ کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور ان لوگوں کے تئیں بھی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جن کی نسل پرستی اور ناانصافی کی وجہ سے موت ہو گئی۔