ETV Bharat / sports

Basketball Match Postpone باسکٹ بال چیمپئنز لیگ میں اسرائیل کے ابتدائی میچ ملتوی - بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن

اسرائیل میں سلامتی کی صورتحال کی وجہ سے آئندہ ہفتے باسکٹ بال چیمپئنز لیگ میں اسرائیلی ٹیموں کے ابتدائی میچ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن (ایف آئی بی اے) اور اسرائیل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (آئی بی بی اے) نے منگل کو الگ الگ بیانات میں یہ اعلان کیا۔

باسکٹ بال چیمپئنز لیگ میں اسرائیل کے ابتدائی میچ ملتوی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 4:41 PM IST

یروشلم:بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن (ایف آئی بی اے) اور اسرائیل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (آئی بی بی اے) نے منگل کو الگ الگ بیانات میں یہ اعلان کیا۔

ایف آئی بی اے کے فیصلے میں ہپوئل یروشلم اورایس ایل بینفیکا کے درمیان گروپ G کا کھیل شامل ہے، جو ابتدائی طور پر 17 اکتوبر کو اسرائیل میں شیڈول تھا، جبکہ گروپ F کا میچ ٹیلی کام بون اور ہاپول ہولون کے درمیان اگلی شام جرمنی میں کھیلا جانا تھا۔

ایف آئی بی اے نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل میں حالات سازگار ہونے پر نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ آئی بی بی اے کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Delhi Golf Club League دہلی گولف کلب لیگ بارہ اکتوبر سے شروع، بائیس ٹیمیں لیں گی حصہ

دریں اثنا، یورپی ہینڈ بال فیڈریشن کے مطابق خواتین کے ہینڈ بال یورو 2024 کوالیفائر میں اسرائیل کے دو ابتدائی میچ بدھ کو سلوواکیہ اور ہفتے کے روز جرمنی کے خلاف بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیل ہینڈ بال ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسرائیل میں خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑی سکیورٹی کی صورتحال کے باعث ملک چھوڑ چکے ہیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.