پیرس: 2009، 2010، 2011، 2012، 2015، 2019، 2021، اور اب 2023 ، یہ وہی سال ہیں جن فٹ بال لیجنڈ لیونل میسی نے باوقار بیلن ڈی آور ایوارڈ اپنے نام کیا۔ لیونل میسی نے گزشتہ سال قطر میں ارجنٹینا کو ورلڈ کپ ٹائٹل دلوا کر اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کو پورا کیا تھا اور اب ریکارڈ آٹھویں بار مردوں کا بیلن ڈی آور جیت کر فٹبال میں تاریخ رقم کردی ہے۔ 36 سالہ میسی نے مانچسٹر سٹی کے فارورڈ ایرلنگ ہالینڈ اور پی ایس جی کے سابق ساتھی کائیلین ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انٹر میامی کے مالک اور فٹبال لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم نے میسی کو اس اعزاز سے نوازا۔
-
These two! #ballondor pic.twitter.com/oeVTlttIAV
— Ballon d'Or #ballondor (@ballondor) October 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">These two! #ballondor pic.twitter.com/oeVTlttIAV
— Ballon d'Or #ballondor (@ballondor) October 30, 2023These two! #ballondor pic.twitter.com/oeVTlttIAV
— Ballon d'Or #ballondor (@ballondor) October 30, 2023
میسی بیلن ڈی آر ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایس ایل ایس کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اعزاز کی تقریب میں میسی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پہنچے۔
-
David 🤝 Leo #ballondor pic.twitter.com/S42sPfKoDZ
— Ballon d'Or #ballondor (@ballondor) October 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">David 🤝 Leo #ballondor pic.twitter.com/S42sPfKoDZ
— Ballon d'Or #ballondor (@ballondor) October 30, 2023David 🤝 Leo #ballondor pic.twitter.com/S42sPfKoDZ
— Ballon d'Or #ballondor (@ballondor) October 30, 2023
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میسی نے اپنی جیت کو ممکن بنانے پر اپنے ارجنٹینا کے کوچ، ٹیم کے ساتھیوں اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔ میسی نے آنجہانی ڈیاگو میراڈونا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے 1986 میں ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ میسی نے کہا کہ، "یہ ٹائٹل اور یہ ٹرافی، میں انہیں آپ کے ساتھ اور ہمارے تمام ارجنٹینا کے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرتا ہوں۔" میسی نے گزشتہ ورلڈ میں اپنے زبردست کھیل کی وجہ سے اس ایوارڈ پر اپنی دعویداری کو مضبوط کیا۔ قطر میں، میسی نے ارجنٹینا کے لیے 10 گول کیے تھے۔ انہوں نے فرانس کے خلاف فائنل میں دو گول کئے تھے۔
-
Felicidades Leo Messi una vez más el mejor del mundo!!! Muy contento por ti mi hermano... Un fuerte abrazo 🤙🏾 pic.twitter.com/pW8Rv06dpZ
— Ronaldinho (@10Ronaldinho) October 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Felicidades Leo Messi una vez más el mejor del mundo!!! Muy contento por ti mi hermano... Un fuerte abrazo 🤙🏾 pic.twitter.com/pW8Rv06dpZ
— Ronaldinho (@10Ronaldinho) October 30, 2023Felicidades Leo Messi una vez más el mejor del mundo!!! Muy contento por ti mi hermano... Un fuerte abrazo 🤙🏾 pic.twitter.com/pW8Rv06dpZ
— Ronaldinho (@10Ronaldinho) October 30, 2023
ایف سی بارسلونا اور اسپین کی قومی ٹیم کی مڈفیلڈرایٹانا بونماٹی نے پیرس میں تھیٹر ڈو چیٹلیٹ میں 67 ویں بیلن ڈی اور (گولڈن بال) ایوارڈ کی تقریب کے دوران 2023 خواتین کا بیلن ڈی آر ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔ ایٹانا بونماٹی نے اگست میں خواتین کے عالمی کپ میں اسپین کو جیتنے میں رہنمائی کرنے پر خواتین کا ایوارڈ جیتا ۔ انھوں نے بارسلونا کو ویمنز چیمپئنز لیگ اور اسپانش لیگ جیتنے میں بھی مدد کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطین کی حمایت پر فرانسیسی حکومت کریم بینزیما کے پیچھے پڑ گئی
بیلن ڈی آور ایوارڈ کی اہمیت:
بیلن ڈی آور فٹ بال کا سب سے باوقار ایوارڈ ہے، جو ایک انفرادی کھلاڑی کو دیا جانے والا اعزاز ہے۔ یہ ہر سال فٹ بال کلب اور قومی ٹیم کے کسی کھلاڑی کو اس کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ دنیا کے صرف بہترین مرد اور خواتین فٹ بال کھلاڑی ہی اس کے مستحق ہوتے ہیں۔ 1956 سے ہر سال مردوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ بہترین خواتین کھلاڑیوں کو بیلن ڈی آور دینے کی روایت 2018 سے شروع کی گئی۔ یہ ایوارڈ 2020 میں کووڈ وبا کی وجہ سے نہیں دیا جا سکا تھا۔