Babar left behind Amla and Kohli بابر اعظم نے ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
بابر اعظم نے 103 اننگز میں 19ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے ہاشم آملہ، ویراٹ کوہلی اور ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم نے ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
Published : Aug 30, 2023, 8:37 PM IST
|Updated : Aug 31, 2023, 4:34 PM IST
ملتان: پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ہاشم آملہ اور ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ملتان میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیپال کے خلاف کیریئر کی 19ویں سنچری بنائیں۔
بابر اعظم نے 103 اننگز میں 19ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے ہاشم آملہ، ویراٹ کوہلی اور ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ہاشم آملہ نے 19ویں سنچری اسکور کرنے کے لیے 104 اننگز کا سہارا لیا تھا جبکہ ویراٹ کوہلی نے یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے 124 اننگز کھیلیں۔
یہ بھی پڑھیں: لٹن داس ایشیا کپ سے باہرہوئے
ڈیوڈ وارنر نے 139 اننگز میں 19 سنچریاں اسکور کی تھیں۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیرز نے 171، روہت شرما 181 اور کرس گیل نے 189 اننگز میں 19 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
کپتان بابر اعظم (151) اور افتخار احمد (ناٹ آؤٹ 109) کی دھماکہ خیز سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بدھ کو ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلےگئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان ٹیم نےکپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، جواب میں مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
یو این آئی۔
Last Updated : Aug 31, 2023, 4:34 PM IST