ETV Bharat / sports

سمت ناگل نے آسٹریلین اوپن میں تاریخی جیت درج کی

Australia Open سُمت ناگل نے آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں دنیا کے 27 نمبر کے کھلاڑی الیگزینڈر کو شکست دے کر تاریخی جیت درج کی۔ رینکنگ میں 137 ویں مقام کے ناگل قزاقستان کے کھلاڑی الیگزینڈر بوبلک کو دو گھنٹے 38 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 6 - 4 ، 6 - 2 اور 7 - 6 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

Sumit Nagal victory in Australia Open.
سمت ناگل نے آسٹریلین اوپن میں تاریخی جیت درج کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 8:43 PM IST

میلبورن: سمت ناگل نے منگل کو آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں دنیا کے 27 نمبر کے کھلاڑی الیگزینڈر ببلک کو 3-0 سے شکست دے کر تاریخی جیت درج کی۔ عالمی نمبر 137 ناگل نے قزاقستان کے کھلاڑی بوبلک کو دو گھنٹے 38 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 6-4، 6-2، 7-6 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ وہ آسٹریلیا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

اس جیت کے ساتھ ہی ناگل 1989 کے بعد سے گرینڈ سلیم میں کسی سیڈ یافتہ کھلاڑی کو شکست دینے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ چوٹوں سے صحت یاب ہونے کے بعد، ناگل نے اپنی کوالیفائنگ مہم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے تین میچوں میں ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا۔ بوبلک کی سروس پر کی گئی غلطی کا ناگل نے فائدہ اٹھایا اور پہلے سیٹ کے پہلے گیم میں قزاقستان کی سروس توڑ دی۔

  • 𝐒𝐮𝐦𝐢𝐭 𝐍𝐚𝐠𝐚𝐥: 𝐀 𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 𝐭𝐨 𝐑𝐞𝐜𝐤𝐨𝐧 𝐖𝐢𝐭𝐡 🔥

    Hats off to @nagalsumit for creating magic on the court with his brilliant forehand shots 🎾 and amazing consistency at #AusOpen2024

    Masterfully defeating WR No. 27 Bublik in straight sets to reach the 2nd Round… pic.twitter.com/b1J9qA0OVj

    — Anurag Thakur (@ianuragthakur) January 16, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ناگل نے مسلسل تیسری بار بوبلک کی سروس توڑ کر برتری برقرار رکھی اور اپنی سروس گیم بچا کر پہلا سیٹ جیت لیا۔ ناگل نے دوسرے سیٹ کے پہلے گیم میں بوبلک کی سروس توڑ کر سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے پانچویں گیم میں بھی یہی جادو دہرایا اور دوسرا سیٹ اپنے نام کیا۔ ٹائی بریکر میں ناگل 3-0 سے آگے تھے اور ان کے پاس تین میچ پوائنٹ تھے۔ بوبلک نے دو بچائے لیکن بھارتی اسٹار نے تیسرے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

سال 1989 میں، رمیش کرشنن نے آسٹریلین اوپن میں دفاعی چیمپئن میٹس ولنڈر کو شکست دی تھی۔ ٹاپ رینک والے بھارتی سنگلز کھلاڑی نے اپنے کیریئر میں چوتھی بار کے مین ڈرا میں پہنچنے کے لئے سلواکیہ کے ایلکس مولکن کو ہرایا تھا۔ ناگل کا مقابلہ آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں میکنزی میکڈونلڈ اور شانگ جونچینگ کے فاتح سے ہوگا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.