ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کے ٹریپل اولمپئن ایرون بینیس گردن میں چوٹ کے سبب اولمپک سے باہر - اے او سی نے ایک بیان

آسٹریلیا کے ٹریپل اولمپئن باسکیٹ بال کھلاڑی ایرون بینیس گردن میں چوٹ لگنے کے سبب باقی اولمپک مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا اولمپک کمیٹی (اے او سی) نے جمعہ کے روز اس کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا کے ٹریپل اولمپئن ایرون بینیس گردن میں چوٹ کے سبب اولمپک سے باہر

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 11:01 PM IST

اے او سی نے ایک بیان میں کہا،’آسٹریلیا ئی مین اولمپک باسکیٹ بال ٹیم کے رکن بینیس کو ٹوکیو میں اٹلی کے خلاف ایک میچ کے دوران چوٹ لگی تھی، جس کے بعد انھیں مقامی اسپتال لے جایا گیا اور ان کی چوٹ کی نگرانی کی گئی۔ انھیں کئی ٹیسٹ سے گذرنا پڑا اور ان کے صحتیاب ہونے کی امید ہے لیکن وہ اولمپک مقابلے کو جاری رکھنے کی حالت میں نہیں ہیں‘۔

بینیس نے اس پر کہا،’میں سچ میں مایوس ہوں کہ میں اولمپک میں کھیلنا جاری رکھ سکتا۔ میں باقی ٹیم کے ساتھ ایک تاریخی اولمپک میڈل کی تلاش میں اتنی محنت کر رہا تھا اور میں مایوس ہوں کہ اب میں یہ نہیں کر سکتا ہوں لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ میرے ہم وطن یہ کام پورا کریں گے‘۔

ان کے ہیڈ کوچ برائن گورجین نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے لیکن انھیں ٹیم کے امکانات پر بھروسہ ہے۔ باسکیٹ بال ٹیم کے کپتان پَیٹی مِلس نے گورجین کی امیدوں پر کھرا اترنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا،’یہ ہمارے لیے بڑا نقصان ہے۔ میدان پربینیس کی موجودگی اور ان کی کھیلنے کی مہارت کافی لمبے عرصے سے ہماری شناخت کا ایک بڑا حصہ رہا ہے اور اب وہ چھوٹ جائے گا لیکن اس سے ہماری توجہ نہیں ہٹے گی۔ ہماری پوری توجہ اپنے ہدف پر ہوگا کہ ہم کیا حاصل کرنے آئے ہیں‘۔

قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیائی باسکیٹ بال ٹیم اپنا گروپ میچ ہفتے کے روز جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.