ETV Bharat / sports

India vs Australia Second Test Match : دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا 263 رنز پر آل آؤٹ - بارڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا ٹیسٹ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دہلی میں بارڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹیسٹ کے پہلے ہی دن آل آؤٹ ہو گئی ہے اور اپنی پہلی اننگز میں صرف 263 رنز بنا سکی ہے۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا ٹیسٹ
بارڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا ٹیسٹ
author img

By

Published : Feb 17, 2023, 4:48 PM IST

نئی دہلی: عثمان خواجہ (81) کی بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے بارڈر -گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن چائے کے وقفے تک ہندوستان کے خلاف 199 رن بنا لئے تھے جسے پیٹر ہینڈسکومب نے آگے بڑھایا۔

خواجہ نے پہلے سیشن میں اپنی نصف سنچری کو آگے بڑھاتے ہوئے کچھ اچھے شاٹس کھیلے، حالانکہ وہ ہندوستانی سرزمین پر اپنی پہلی سنچری مکمل کرنے سے 19 رنوں سے دور رہ گئے۔ خواجہ نے 125 گیندوں کی اپنی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگاکر 81 رن بنائے جبکہ وہ رویندر جڈیجہ کی گیند کو ریورس سویپ کرنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے ساتھ جڈیجہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 250 وکٹ مکمل کر لئے۔ سیشن کے اختتام پر پیٹر ہینڈزکومب (36 ناٹ آؤٹ) اور کپتان پیٹ کمنز (23) کریز پر موجود تھے۔پر پیٹر ہینڈزکومب نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی گیندبازوں کا مقابلہ کیا اور ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 72 رنز بنائے ۔ اس دوران پیٹر ہنڈزکومب نے 9 چوکے لگائے۔

اس سے قبل کپتان کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ خواجہ نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر ایک مستحکم آغاز کیا، پہلی وکٹ کے لیے 50 رنز جوڑے، حالانکہ وارنر اس عرصے میں کبھی پرسکون نظر نہیں آئے۔ اننگز کے چوتھے اوور میں، وارنر نے رن بنانے کی کوشش میں سوئنگ آؤٹ ہونے والی ایک گیند کو چھیڑا، حالانکہ وہ آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔ آخر کار وہ 16ویں اوور میں محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر بھرت کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ وارنر اپنی مایوس کن اننگز میں تین چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں میں محض 15 رن ہی بنا سکے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لبوشین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 25 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 18 رن بنائے۔ تاہم وہ وکٹ پر زیادہ وقت نہیں گزار سکے اور اشون کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

لنچ کے فوراً بعد محمد شامی نے ٹریوس ہیڈ (12) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو چوتھا دھچکا دیا، حالانکہ اس کے بعد خواجہ اور ہینڈزکومب کی شراکت سے آسٹریلیائی اننگز سنبھل گئی۔ خواجہ اور ہینڈزکومب نے پانچویں وکٹ کے لیے 59 رن کی شراکت داری کی۔ خواجہ کا وکٹ گرنے کے کچھ دیر بعد ایلکس کیری بھی ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ اشون نے کیری کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 100 وکٹ مکمل کئے۔

ٹیم انڈی کی جانب سے محمد شامی نے عمدہ گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اشون اور جڈیجہ کو تین ۔تین وکٹ حاصل ہوئے۔ یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.