پنجی: گوا کے فاتوردا اسٹیڈیم میں ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے 9ویں سیزن کا فائنل مقابلہ اے ٹی کے موہن باگان اور بنگلورو ایف سی کے درمیان کھیلا گیا۔ اس سنسنی خیز فائنل مقابلے میں اے ٹی کے موہن باگان نے بنگلورو ایف سی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ 3۔4 سے شکست دے دی اور خطاب اپنے نام کر لیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا اسکور 2-2 رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ ہوا جس میں اے ٹی کے موہن باگان 3۔4 سے جیت درج کی اور ریکارڈ چوتھی بار آئی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا۔
-
The #HeroISLFinal lived up to its high expectations as @atkmohunbaganfc won their 1st #HeroISL title! 💪🏻#ATKMBBFC #LetsFootball #ATKMohunBagan #BengaluruFC #ISLRecap pic.twitter.com/yfpefrfBrX
— Indian Super League (@IndSuperLeague) March 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">The #HeroISLFinal lived up to its high expectations as @atkmohunbaganfc won their 1st #HeroISL title! 💪🏻#ATKMBBFC #LetsFootball #ATKMohunBagan #BengaluruFC #ISLRecap pic.twitter.com/yfpefrfBrX
— Indian Super League (@IndSuperLeague) March 18, 2023The #HeroISLFinal lived up to its high expectations as @atkmohunbaganfc won their 1st #HeroISL title! 💪🏻#ATKMBBFC #LetsFootball #ATKMohunBagan #BengaluruFC #ISLRecap pic.twitter.com/yfpefrfBrX
— Indian Super League (@IndSuperLeague) March 18, 2023
میچ کے شروعات میں ہی موہن باگان نے 14ویں منٹ میں دیمتری پیٹراٹوس کی جانب سے پنالٹی کے ذریعے برتری حاصل کر لی۔ تاہم پہلے ہاف کے اضافی وقت میں بنگلورو ایف سی کو پنالٹی ملی اور کپتان سنیل چھتری نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ وہیں دوسرے ہاف کے 78ویں منٹ میں آر کرشنا نے ہیڈر سے گول کر کے بنگلورو ایف سی کو برتری دلا دی جس کے بعد اسکور دو ایک ہو گیا لیکن 85 ویں منٹ میں اے ٹی کے موہن باگان کو پنالٹی ملی اور دیمتری پیٹراٹوس نے اسے گول میں تبدیل کر دیا۔ جس کے بعد اسکور دو دو برابر ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس ایل 5: بنگلور ایف سی خطاب پر قابض
دونوں ٹیموں کو دیے گئے اضافی 30 منٹ میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ جس کے بعد میچ کا فیصلہ شوٹ آؤٹ میں کیا گیا۔ شوٹ آؤٹ میں اے ٹی کے موہن باگان نے بنگلورو کو 3۔4 کے فرق سے شکست دے دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اٹلیٹیکو ڈی کولکتہ 2014، 2016 اور 2019۔20 کا خطاب اپنے نام کر چکا ہے۔