ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 ارجن سنگھ اور سنیل سنگھ کی بھارتی جوڑی نے مردوں کے کینو ڈبل ایک ہزار میٹر میں کانسہ کا تمغہ جیتا - کینو ڈبل ایک ہزار میٹر میں کانسہ کا تمغہ جیتا

ایشین گیمز میں، ارجن سنگھ اور سنیل سنگھ کی بھارتی جوڑی نے مردوں کے کینو ڈبل 1000 میٹر میں کانسہ کا تمغہ جیت کر منگل کو بھارت کا پہلا تمغہ حاصل کیا۔ کھیلوں کی تاریخ میں یہ بھارت کا کینوئنگ کا دوسرا تمغہ ہے۔Arjun Singh and Sunil Singh claimed bronze

India claim bronze in men's canoe double 1000m event

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 9:05 AM IST

Updated : Oct 3, 2023, 9:43 AM IST

ہانگزو:ایشین گیمز میں، ارجن سنگھ اور سنیل سنگھ کی ہندوستانی جوڑی نے مردوں کے کینو ڈبل 1000 میٹر میں کانسی کا تمغہ جیت کر منگل کو ہندوستان کا پہلا تمغہ حاصل کیا۔ کھیلوں کی تاریخ میں یہ ہندوستان کا کینوئنگ کا دوسرا تمغہ ہے۔ارجن سنگھ اور سنیل سنگھ کی بھارتی جوڑی نے کانسہ کا تمغہ جیت کر بھارت کو ایشین گیمز کی تاریخ میں دوسرا کینوئنگ تمغہ یقینی بنایا۔

  • 🥉🚣‍♂️ Medal Alert 🚣‍♂️🥉

    Huge cheers for Arjun Singh and Sunil Singh Salam! 🙌🇮🇳.

    The duo has clinched a well-deserved Bronze in the Men's Canoe Double 1000m event with a timing of 3.53.329 at the #AsianGames2022! 🚣‍♂️

    🇮🇳 Let's cheer out loud for our champs🥳#Cheer4Indiapic.twitter.com/sYMxuCqHLL

    — SAI Media (@Media_SAI) October 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بھارتی جوڑی نے غیر معمولی ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 منٹ اور 53.329 سیکنڈ کے قابل ستائش وقت کے ساتھ 1000 میٹر کا کورس مکمل کیا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ یہ جیت ایشین گیمز کی تاریخ میں ایونٹ میں بھارت کا دوسرا تمغہ ہے۔اس سے قبل، 1994 کے ہیروشیما گیمز کے ایڈیشن میں، بھارت نے اسی ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا تھا، جس میں ایتھلیٹس سیجی سدانندن اور جانی رومل نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پلک نے دس میٹر ایئر پسٹل انفرادی فائنل میں جیتا گولڈ، ایشا نے سلور جیتا

چین کے ہانگژو میں جاری ایشین گیمز میں بھارت کا سفر اب تک بہت اچھا رہا ہے۔ بھارت نے اب تک ایکسٹھ میڈل حاصل کئے ہیں ۔ جس میں بھارتیہ کھلاڑیوں نے کئی ایونٹس اور ایڈیشنز میں ریکارڈ بناتے ہوئے تیرہ گولڈ حاصل کئے ہیں جبکہ ایشین گیمز کے ابھی تک کے سفر میں بھارتیہ کھلاڑیوں نے 24 سلور میڈل حاصل کئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ابھی تک بھارت کو 24 کانسہ کے تمغے ملے ہیں۔

Last Updated : Oct 3, 2023, 9:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.