ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 بھارت نے دس میٹر ایئر پسٹل میں گولڈ میڈل جیت لیا - India won gold

ایشین گیمز میں بھارت کا شاندار سفر جاری ہے۔ آج بھارت کو دس میٹر ایئر پسٹل میں گولڈ میڈل ملا ہے۔ اس طرح بھارت کو یہ چھٹا گولڈ میڈل حاصل ہوا ہے۔ ایشین گیمز میں بھارت نے اب تک 24 تمغے جیت لیے ہیں۔ Hangzhou(China) India won gold in 10m Air Pistol Shooting

India won gold medal in 10 meter air pistol shooting

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 11:38 AM IST

Updated : Sep 28, 2023, 1:47 PM IST

ہانگژو: بھارتیہ کھلاڑیوں نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کی بدولت چار دنوں میں ملک کے لیے 6 گولڈ میڈل جیت لیے ہیں۔ آج جمعرات کو بھی دن کا پہلا گولڈ میڈل بھارت کی جھولی میں آیا۔ بھارت نے 10 میٹر ایئر پسٹل میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔سربجوت سنگھ، ارجن سنگھ چیما اور شیوا نروال کی تکڑی نے چینی ٹیم کو سخت مقابلے میں شکست دے دی۔ اس تکڑی نے شوٹنگ رینجز میں چوتھا گولڈ میڈل یقینی بنایا۔ بھارتیہ دستے نے 1734 کے مجموعی اسکور کے ساتھ چینی ٹیم کو ایک پوائنٹ کے قریب مارجن سے شکست دی۔ ویتنام نے 1730 کے اسکور کے ساتھ کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

  • Another Gold in Shooting by our remarkable 10m Air Pistol Men's team at the Asian Games! Sarabjot Singh, Arjun Singh Cheema and Shiva Narwal have made the entire nation proud with their precision and skill. I congratulate them and wish them the very best for their future… pic.twitter.com/832D0UEl39

    — Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آج صبح ووشو کھلاڑی روشیبینا دیوی نے 60 کلو گرام وزن میں سلور میڈل جیتا ہے۔ ایشیاڈ کی تاریخ میں ووشو میں بھارت کا یہ دوسرا سلور میڈل ہے۔ چین کی جیاؤ وی وو نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ایشین گیمز کی تاریخ میں بھارت نے اب تک ووشو میں 10 تمغے جیتے ہیں جن میں 2 سلور اور 8 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ روشیبینا دیوی سے پہلے، سندھیا رانی دیوی نے 2010 میں گوانگزو میں خواتین کے 60 کلوگرام میں پہلا چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ یہ روشیبینا دیوی کا ایشین گیمز میں دوسرا تمغہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2018 کے ایشین گیمز میں 60 کلوگرام وزن میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ بیڈمنٹن میں پی وی سندھو نے جیت کر بھارت کو 0-1 کی برتری دلائی ہے۔ بیڈمنٹن میں پی وی سندھو نے بھارتیہ خواتین ٹیم کو فاتحانہ آغاز دیا۔

مزید پڑھیں: Nikhat Zarin in Quarterfinals نکہت زرین نے کوریا کی کھلاڑی کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کیا

ایشین گیمز میں بھارت نے اب تک 24 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں سے 6 گولڈ میڈل ہیں۔ ان میں سے 4 گولڈ میڈل شوٹنگ میں جیتے ہیں ۔ گھڑ سواری ایونٹ میں اکتالیس بعد بھارت نے جیت درج کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھی سری لنکا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس کے علاوہ بھارت کو 7 سلور میڈل ملے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2023, 1:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.