ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 جاپان کے خلاف چیلنجنگ مقابلے کے لیے ہندوستان کی ٹیم پوری طرح تیار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 9:58 PM IST

ازبکستان اور سنگاپور کو شکست دینے کے بعد ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم جمعرات کو 19ویں ایشیائی کھیلوں میں دفاعی چیمپئن جاپان کے خلاف بڑی جیت درج کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔

جاپان کے خلاف چیلنجنگ مقابلے کے لیے ہندوستان کی ٹیم پوری طرح تیار

ہانگژو:ہندوستان نے گزشتہ ہفتے اپنے ابتدائی پول اے مقابلے میں ازبکستان کو 16-0 سے شکست دی تھی جبکہ منگل کو ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی ٹیم نے سنگاپور کو 16-1 سے ہرا کر مسلسل دوسری جیت حاصل کی۔ ہندوستان اب تک کے سب سے مشکل چیلنج کے لئے اپنی تیاری مکمل کر چکا ہے ۔ ہندوستان کا مقابلہ جمعرات کو 2018 کے ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم جاپان سے ہوگا۔

سنگاپور کے خلاف چار گول کرنے والے ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا کہ ہم کل کے میچ کی سطح سے بخوبی واقف ہیں۔ جاپان کے پاس ایک مضبوط یونٹ ہے اور ہم ان کی طاقتوں اور کمزوریوں سے واقف ہیں۔ ہمیں اپنے کھیل کے انداز پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، لیکن اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے میدان میں ضرورت پڑنے پر حکمت عملی تبدیل کرنے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔‘‘

جاپان بھی گیمز میں اب تک ناقابل شکست ہے، اس نے اپنے پہلے پول اے میچ میں بنگلہ دیش کو 7-2 سے شکست دی اور اس کے بعد اپنے دوسرے گیم میں ازبکستان کے خلاف 10-1 سے کامیابی حاصل کی۔

ہرمن پریت نے کہا، “جاپان کی ٹیم میں بہت سے گول اسکورر ہیں۔ اس لیے ان کی جارحانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے ہماری دفاعی لائن کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔دونوں ٹیموں کے مابین یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا اور ہندوستان سبھی چیلنج کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

ہندوستان کا آخری مقابلہ جاپان کے خلاف گزشتہ ماہ ہیرو ایشین چیمپئنز ٹرافی چنئی 2023 کے سیمی فائنل میں ہوا تھا، جسے ہندوستان نے 5-0 سے جیتا تھا۔ ہندوستان نے اسی ٹورنامنٹ میں پول میچ میں جاپان کے خلاف بھی 1-1 سے ڈرا کھیلا۔ دونوں ٹیمیں 2013 سے اب تک 26 بار آمنے سامنے ہو چکی ہیں، جس میں ہندوستان نے 21 بار، جاپان نے تین بار جیتا اور دو میچ ڈرا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:India Womens Hockey Team Beat Singapore ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے سنگاپور کو 13-0 سے شکست دی

ٹیم کے نائب کپتان ہاردک سنگھ نے کہاکہ ہم نے حال ہی میں جاپان کے خلاف کھیلا ہے، جس سے ہمیں میچ سے پہلے اعتماد ملا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ایک قریبی مقابلہ ہوگا۔ اگر ہم میدان میں درست فیصلے کریں گے تو ہمیں کھیل کے مثبت نتائج ملیں گے۔ہندوستانی ٹیم جمعرات 28 ستمبر کو شام 6:15 بجے جاپان کا مقابلہ کرے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.