ETV Bharat / sports

Ashwin In Axar Patel Out عالمی کپ کے لیے ٹیم انڈیا میں اشون شامل، اکشر پٹیل باہر - ٹیم میں تجربہ کار گیندباز آر اشون کو شامل کرکے

پانچ اکٹوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تجربہ کار گیند باز اشون کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ اکشر پٹیل کو باہر کر دیا گیا۔

اکشر پٹیل باہر
اکشر پٹیل باہر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 8:07 PM IST

حیدرآباد: بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا بگل جلد ہی بجنے والا ہے۔ ٹورنامنٹ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ لیکن اس سے پہلے تمام 10 ٹیموں کو 2-2 پریکٹس میچ بھی کھیلنا ہوں گے۔ تمام 10 ممالک نے پہلے ہی ٹورنامنٹ کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا تھا۔

اسکواڈ میں تبدیلی کی آخری تاریخ 28 ستمبر رکھی گئی تھی۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم نے اس دن اپنے سکواڈ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے فائنل ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم میں تجربہ کار گیندباز آر اشون کو شامل کرکے اکشر پٹیل کو باہر کر دیا گیا۔ ہندوستانی ٹیم کو اپنا پہلا پریکٹس میچ انگلینڈ کے خلاف 30 ستمبر کو گوہاٹی میں کھیلنا ہے۔ اس کے لیے اشون سمیت پوری ٹیم گوہاٹی پہنچ گئی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ کپ سے پہلے تمام وارم اپ میچ تین مقامات گوہاٹی، ترواننت پورم اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 3 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ تھرواننت پورم کے گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹیم انڈیا : روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ، شبمن گل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شریاس ایر، رویندرا جدیجا، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، روی چندرن اشون، کلدیپ یادیو، محمد سراج، محمد شامی اور شاردول ٹھاکر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں بھارت کا ہیرو کون شامی یا سراج

یہ تمام پریکٹس میچ دوپہر 2 بجے سے کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیم کے تمام 15 کھلاڑیوں کو اس میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا گھر پر ہونے والے ورلڈ کپ 2023 میں ایک بار پھر ٹائٹل پر قبضہ کرنا چاہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.